شری پدمانا بھسوامی مندر پر کس کا قبضہ؟ پیر کو ہوگا فیصلہ

Source: S.O. News Service | Published on 12th July 2020, 9:35 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،12؍جولائی(ایس او نیوز؍یو این آئی) سپریم کورٹ کیرالہ کے تاریخی پدمانا بھسوامی مندر انتظامیہ اور اثاثے پر قبضے کے سلسلے میں پیر کو فیصلہ سنائے گا۔ جس کا طویل مدت سے انتظار ہے۔ جسٹس اودے امیش للت اور جسٹس اندو ملہوترا کی ڈیویژن بنچ کو ان اہم حقائق پر اپنا فیصلہ سنانا ہے، کہ اس تاریخی مندر کے انتظامیہ کا کام ریاستی حکومت دیکھے گی یا تراونکور کا پچھلا شاہی خاندان۔ اس مندر کے بیش بہا اثاثے پر قبضے کے سلسلے میں بھی عدالت کو اپنا اہم فیصلہ سنانا ہے۔

عدالت کو اس بات کا بھی تعین کرنا ہے کہ کیا یہ مندر عوامی جائیداد ہے اور اس کے لئے تروپتی تروملا، گروویور اور سبری مالا مندروں کی طرح ہی دیوستھانم بورڈ کے قیام کی ضرورت ہے یا نہیں؟ ڈویژن بنچ اس نقطے پر بھی فیصلہ سنا سکتی ہے کہ تراونکور کے پچھلے شاہی خاندان کا مندر پر کس حد تک اختیار ہوگا اور کیا مندر کے محراب ’بی‘ کو کھولا جائے یا نہیں۔

مختلف ججوں کی الگ الگ ڈویژن بنچوں نے اس معاملے کی آٹھ سال سے زیادہ مدت تک سماعت کی تھی اور مندر کے محراب میں رکھی گئی بیش قیمتی چیزوں کی ایک فہرست بنوانے میں اہم رول ادا کیا تھا۔ آخر کار جسٹس للت اور جسٹس اندو ملہوترا کی بنچ نے گزشتہ سال اپریل میں اس معاملے میں فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔