سعودی عرب کی مشترکہ افواج کے نئے سربراہ مطلق الازیمع کون ہیں ؟

Source: S.O. News Service | Published on 1st September 2020, 9:49 PM | خلیجی خبریں |

ریاض، یکم ستمبر (آئی این ایس انڈیا) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے آج بروز منگل جاری ایک فرمان میں ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹننٹ جنرل مطلق بن سالم الازیمع کو سعودی عرب کی مشترکہ افواج کے کمانڈر انچیف کی ذمے داری سونپ دی گئی ہے۔

مطلق الازیمع سعودی عسکری کمانڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ خود کو سونپے گئے مشنوں کو کامیابی سے پورا کر کے میدان میں اپنی اہمیت اور قائدانہ مہارت کا ثبوت دیا۔

انہوں نے کنگ عبدالعزیز ملٹری کالج میں آرمرڈ وہیکلز کے شعبے میں اسپیشلائزیشن کے ساتھ بیچلرز کی ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں مسلح افواج کے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج سے ملٹری سائنسز میں ماسٹرز مکمل کیا۔ اس کے بعد ناصر ہائی ملٹری اکیڈمی کے کالج آف وار سے فیلو شپ حاصل کی۔

مطلق الازیمع نے اپنی قائدانہ ذمے داریوں کا آغاز بطور آفیسر آرمر کے کیا۔ اس کے بعد سپلائی اینڈ مینٹیننس کے فیکش لیڈر بنے۔ یہاں تک کہ پہلی خلیجی جنگ کے دوران کویت کو آزاد کرانے کے آپریشن میں فورتھ انفینٹری ڈویژن کے کمانڈر بنے۔ اس کے بعد اسسٹنٹ کمانڈر آف بریگیڈ اور پھر کمانڈر آف بریگیڈ بنے۔

خلیج تعاون کونسل کے زیر انتظام Peninsula Shield Forces کی کمان سنبھالنا مطلق الازیمع کے لیے بڑا چیلنج تھا۔ ان فورسز نے مملکت بحرین میں ہنگامہ آرائی اور فسادات بھڑکانے کے ایرانی منصوبے کو ناکام بنایا تھا۔

بعد ازاں مطلق ساؤتھ ریجن کے کمانڈر بنے۔ علاوہ ازیں انہوں یمن میں ہونے والے فوجی آپریشنوں "عزم کی آندھی" اور "امید کی واپسی" میں عسکری کارروائیوں کے انتظامی امور پوری لیاقت کے ساتھ سنبھالے۔ بعد ازاں انہیں سعودی عرب کے مشرقی صوبے "الشرقیہ" کا کمانڈر بنا دیا گیا۔

مطلق کے بھرپور اور وسیع عسکری تجربے کے پیش نظر انہیں وزیر دفاع کے دفتر میں عسکری مشیر مقرر کیا گیا۔

بعد ازاں 1439 ہجری میں ایک شاہی فرمان کے ذریعے مطلق الازیمع کو لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف بنا دیا گیا۔ اس کا مقصد یہ تھا کہ الازیمع جامع دفاعی منصوبہ بندی اور مسلح افواج کی مستعدی کی سطح کو بلند کریں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پیر کو جاری شاہی فرمان کے ذریعے مشترکہ افواج کے کمانڈر انچیف لیفٹننٹ جنرل فہد بن ترکی بن عبدالعزیز کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ ان پر بدعنوانی سے متعلق امور کے ساتھ تعلق کا الزام ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

ابوظبی میں منعقدہ تلاوت قران کے قرات مقابلے میں بھٹکلی بچوں کا شاندار پرفارمینس

انڈین اسلامک سینٹر ابوظبی کے زیراہتمام منعقدہ تلاوت قران کے قرات  مقابلے میں مرکز النوائط ابوظبی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھٹکل کے دو بچوں نے شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے بھٹکل سمیت   پورے ملک  کا نام روشن کردیا۔ مقابلے میں فردوس بنت آفتاب ایم جے نے دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ ...

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔