مانپڑے کی موت کی وجہ ہم ہیں تو،کوروناسے ہوئی سوالاکھ اموات کا ذمہ دارکون؟ سدارامیا

Source: S.O. News Service | Published on 28th October 2020, 9:48 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،28؍اکتوبر(ایس او نیوز) سابق وزیراعلیٰ سدارامیانے بی جے پی پرطنزکرتے ہوئے کہا کہ کوروناوائرس کی وجہ سے ملک بھرمیں سوالاکھ سے زائدعوام ہلاک ہوئے ہیں،ا س کا سبب مرکزی حکومت ہے۔

کسان قائدماروتی مانپڑے کی موت کی وجہ میں اورڈی کے شیوکمارہونے کاالزام مرکزی وزیراسداننداگوڈانے لگایاہے۔اگریہ الزام ہے تو پھرکوروناوائرس سے ملک بھرمیں سوالاکھ سے زیادہ افرادفوت ہوئے ہیں،کیاان تمام اموات کی ذمہ داری سداننداگوڈااورمرکزی حکومت لے گی؟۔ مرکزی حکومت کوکوروناکے خلاف جدجہد کرناتھا،لیکن مرکزی حکومت نے کوروناکے خلاف برسرپیکارہونے کے مواقع ضائع کرتے ہوئے عوام مخالف قوانین جاری کرنے میں وقت گزارا۔عوام اورکسان مخالف قانون جاری کرنے کی وجہ سے مانپڑے سمیت بہت سارے جہدکارانتقال کرگئے۔ان اموات کی ذمہ دار راست طورپر مرکزی حکومت ہے۔منی رتناکایہ کہنا جھوٹ اوردغابازی ہے کہ ان کے حلقہ کوترقیاتی فنڈجاری نہ کئے جانے کی وجہ سے وہ کانگریس پارٹی سے الگ ہوگئے۔میرے دوراقتدارمیں آرآرنگرحلقہ کے لیے 2,000 کروڑروپئے سے زائدامدادی رقم جاری کی گئی۔آج اس حلقہ میں جوکچھ ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ سب ہماری حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے امدادی فنڈکا نتیجہ ہے۔

انہوں نے الزام عائدکرتے ہوئے کہا کہ کے آرپیٹ میں ووٹ کے بدلے نوٹ کاتجربہ آرآرنگراورسرامیں بھی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس قسم کی لالچی کوشش سے دونوں حلقوں میں جیتنے کا حساب وکتاب بی جے پی لگارہی ہے لیکن یہاں کے عوام بی جے پی کے اس لالچ میں نہ آتے ہوئے بی جے پی امیدواوں کوسبق سکھائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔