کون بہترین ٹیم ہے یہ معنی نہیں رکھتا، غلطیوں سے سبق لینا اہم: راہل دراویڈ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 21st September 2018, 7:46 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی ،21؍ ستمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)   سابق ہندوستانی کپتان راہل دراویڈ نے چیف کوچ روی شاستری کے انگلینڈ کے دورے پر ’بہترین ٹیم‘ سے متعلق بیان پر جمعہ کو یہاں کہا کہ ان کے لیے یہ معنی نہیں رکھتا کہ کون بہترین ہے اور کون نہیں کیونکہ ابھی زیادہ اہم یہ ہے کہ ٹیم نے اس سے کیا سبق لیا اور آگے کس طرح بڑھنا ہے۔ہندوستانی ٹیم کو حالیہ دورہ انگلینڈ میں پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-4سے کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن شاستری نے اس درمیان یہ کہہ کر نئی بحث چھیڑ دی تھی کہ وراٹ کوہلی کی قیادت والی ٹیم گزشتہ 15-20سالوں میں بہترین ٹیم ہے.

سنیل گواسکر سمیت کئی سابق کرکٹروں نے ان کے اس بیان پر تنقید کی تھی۔ ہندوستان نے انگلینڈ میں آخری ٹیسٹ سیریز 2007 میں جیتی تھی اور پھر ڈراوڈ کپتان تھے اور ان کا خیال ہے کہ شاستری کے بیان کو بڑھا چڑھا کر پیش کر دیا گیا۔دراوڑ نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ اس پوری بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر دیا گیا اور شاستری کیا سوچتے ہیں اور کیا نہیں اس پر تبصرہ کرنے میں میری دلچسپی نہیں ہے۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم نے ان سب چیزوں سے کیا سبق لیا ہے اور اگلی بار دورہ کرنے کے لئے ہمیں کیا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کون بہترین ہے اور کون نہیں یہ میرے لئے معنی نہیں رکھتا ہے۔میں نے اس طرح سے نہیں سوچتا کیونکہ کئی چیزوں کو بہت بڑھا چڑھا کر پیش کر دیا گیا۔ میرے لئے اہم یہ ہے کہ ہم نے اس سے کیاسبق سیکھا ہے اور اگلی بار انگلینڈ کے دورے پر ہم کیا بہتر کر سکتے ہیں۔دراوڑ نے تسلیم کیا کہ ہندوستانی ٹیم بالخصوص بولنگ مجموعہ بہت اچھا ہے لیکن مواقع کا فائدہ نہیں اٹھا پانے کے سبب اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں تین یا چار سال میں ایک بار انگلینڈ دورہ کرنے کا موقع ملتا ہے اور کھلاڑیوں اور کوچنگ عملے کو بھی افسوس ہے کیونکہ کوئی نہیں جانتا کہ اگلے چار سالوں میں کیا ہوگا۔اس بار واقعی ہماری ٹیم اچھی تھی۔ہمارا بولنگ مجموعہ بے مثال تھا۔دراوڑ نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ ٹیم کو بھی احساس ہوگا کہ اس کے پاس مواقع تھے۔یقینی طور پر اس سیریز کے کچھ مثبت پہلو بھی رہے۔ہماری بولنگ اور ہماری فیلڈنگ اچھی رہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...