کورونا: تبلیغی جماعت معاملہ پر شرد پوار نے دہلی حکومت سے ہی پوچھ ڈالا سوال

Source: S.O. News Service | Published on 6th April 2020, 11:35 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،6؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی میں تبلیغی جماعت مرکز پر ہوئے جلسہ کے تعلق سے لگاتار میڈیا میں خبریں آ رہی ہیں اور تبلیغی جماعت کو بدنام کرنے کے لیے کئی جھوٹی خبریں بھی سوشل میڈیا پر خوب گشت کر رہی ہیں جو بعد میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔ اس درمیان نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے پیر کے روز ایک ایسا سوال کیا جس نے دہلی حکومت کٹہرے میں کھڑی ہو گئی ہے۔ انھوں نے نئی دہلی کے نظام الدین واقع مرکز میں تبلیغی جماعت کے مذہبی جلسہ کے تعلق سے سوال کیا ہے کہ آخر اس کی اجازت کس نے دی؟

این سی پی سربراہ نے فیس بک پر لوگوں کے ساتھ لائیو بات چیت میں کہا کہ مہاراشٹر حکومت نے اس سے پہلے یہاں اس طرح کے انعقاد کی اجازت نہیں دی تھی۔ انھوں نے کہا کہ "مہاراشٹر میں دو بڑے اجلاس، ایک ممبئی کے پاس اور دوسری سولاپور ضلع میں مجوزہ تھے۔ ممبئی کے پاس والے جلسہ کے لیے اجازت پہلے ہی نہیں دی گئی جب کہ پولس نے ریاست کی جانب سے جاری مشورے کی خلاف ورزی کرنے کے لیے سولاپور پروگرام کے منتظمین کے خلاف سخت کارروائی کی۔" شرد پوار نے پوچھا کہ "اگر مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ اور وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے ایسے فیصلے لے سکتے ہیں تو دہلی میں اسی طرح کے پروگرام کی اجازت دینے سے انکار کیوں نہیں کیا گیا اور کس نے اس کے لیے منظوری دی؟"

سابق مرکزی وزیر شرد پوار نے نظام الدین کے جلسہ کو میڈیا میں زور و شور سے اچھالے جانے پر بھی مایوسی ظاہر کی۔ انھوں نے کہا کہ "میڈیا کے لیے اس کو اتنا زیادہ اچھالنا کیوں ضروری ہے؟ یہ (میڈیا) بے وجہ ملک میں ایک طبقہ کو نشانہ بناتا ہے۔"

واضح رہے کہ تبلیغی جماعت مرکز کو کورونا وائرس کے ایک بڑے سنٹر کی شکل میں پیش کیا جا رہا ہے۔ اس مذہبی انعقاد میں دو ہزار سے زیادہ لوگ جمع ہوئے تھے اور بعد میں ان میں سے کئی کورونا وائرس کے انفیکشن میں مبتلا پائے گئے۔ کورونا انفیکشن کے شکار ہونے کے بعد جلسہ میں شامل کئی لوگ اپنی ریاستوں کی طرف گئے اور مبینہ طور پر ریاستوں میں کورونا کا پھیلاؤ بڑھا۔ کئی میڈیا ذرائع میں آ رہی خبروں میں یہ بتایا جا رہا ہے کہ ملک میں ہوئی تقریباً 15 اموات اور انفیکشن کے 400 سے زیادہ معاملے تبلیغی جماعت کے جلسہ کی وجہ سے سامنے آئے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...