'پلوامہ حملے سے سب سے زیادہ فائدے میں کون رہا': راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 15th February 2020, 11:33 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) پلوامہ حملے کے ایک برس مکمل ہونے کے موقع پر ہندوستانی  وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور حکومت میں شامل دیگر بہت سے سرکردہ شخصیات نے اس خونریز کارروائی میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

دوسری طرف کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھینے اس تناظر میں حکومت کی ناکامیوں پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ آخر سکیورٹی میں لاپرواہی کس کی جانب سے ہوئی تھی اور اس حملے کے لیے جواب دہ کون ہے؟ اس بارے میں تفتیش کے نتائج کیا ہیں؟

گزشتہ برس14فروری کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں خودکش حملہ آور نے سی آر پی ایف کے قافلے پر خود کش کار حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں سینٹرل ریزرو پولیس (سی آر پی ایف) کے چالیس جوان مارے گئے تھے۔

اس پرتشدد واقعہ کی پہلی برسی کے موقع پر راہل گاندھی نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا، " آج جبکہ ہم پلوامہ حملے میں شہید ہونے والے اپنے چالیس سی آر پی ایف جوانوں کو یاد کر رہے ہیں، تو ہمیں سوال پوچھنا چاہیے: اوّل، حملے سے سب سے زیادہ فائدہ کس کو پہنچا؟ دوم، حملے کی تفتیش سے نتائج کیا نکلے ہیں؟ سوم، آخر بی جے پی میں سکیورٹی میں لاپرواہی برتنے کے لیے کس کو ذمہ دار ٹھہرایا گيا، جس کے سبب یہ حملہ ہوسکا؟"

ادھر حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے راہل گاندھی کے اس بیان کو ملک کے لیے شہید ہونے والوں کی توہین قرار دیا ہے۔ پارٹی کے ترجمان جی وی ایل نرسمہا راؤ نے حملے کے لیے حکومت سے سوال کرنے پر کہا، "جب ملک پلوامہ کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کر رہا ہے، لشکر طیبہ اور جیش محمد کے ہمدرد راہول گاندھی صرف حکومت کو ہی نہیں بلکہ سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ راہول کبھی اصل مجرم پاکستان سے سوال نہیں کریں گے۔ راہول آپ کو شرم آنا چاہیے۔"  پارٹی کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بیانات عالمی سطح پر بھارت کا مقابلہ کرنے میں پاکستان کے لیے مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔

جمعے کے دن  پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان ان کی قربانیوں کے لیے انہیں کبھی نہیں بھولے گا۔

ہندوستان نے اس حملے کا الزام شدت پسند تنظیم جیش محمد پر لگایا تھا اور حملے کے کچھ روز بعد اس نے پاکستان کے بالا کوٹ علاقے میں جیش محمد کے مبینہ تربیتی کیمپوں پر فضائی حملہ کر کے درجنوں شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا۔

پاکستان نےہندوستان کے ان دعوؤں کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ بھارتی فضائیہ کے چند جہاز جلد بازی میں کچھ دھماکا خیز مواد جنگلی علاقوں میں گراکر فرار ہوگئے۔ پاکستان نے اسے فضائی حدود کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے جوابی کارروائی کی تھی اور فضائی حملوں میں بعض بھارتی مقامات کو نشانہ بنایا تھا۔ اس کے ردعمل میں جب بھارت نے پاکستانی فضائیہ کا تعاقب کیا تو پاکستان نے اس کے جنگی طیارے کو اپنی سرزمین پر مار گرایا اور اس کے ایک پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کر لیا تھا جنھیں بعد میں خیرسگالی کے جذبات کے طور پر رہا کر دیا گیا تھا۔

گزشتہ عام انتخابات میں نریندر مودی کی جماعت بی جے پی نے اپنی انتخابی مہم میں پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کے بالاکوٹ میں مبینہ ہندوستانی حملے کا خوب تذکرہ کیا اور عوام میں یہ تاثر پیدا کیا گيا کہ مودی نے پلوامہ حملے کا بدلہ لے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ ان کی حکومت دہشت گردی کے خلاف سخت پالیسی پر گامزن ہے۔

کانگریس پارٹی اور بایاں محاذ یہ کہتے رہے ہیں کہ مودی نے انتخابات میں اس حملے کا سیاسی طور پر خوب فائدہ اٹھایا۔راہول گاندھی کے اس تازہ بیان کو اسی تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔ حکومت نے آج تک پلوامہ حملے کی تفتیش سے کیا نکلا کسی کو کچھ نہیں بتایا۔ تفتیشی ایجنسیاں بھی گزشتہ ایک برس سے خاموش تھیں لیکن پچھلے ہفتے اس سلسلے میں بعض نامعلوم افراد کے خلاف ایک فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...