ڈبلیو ایچ او نے منکی پاکس کے ویرینٹوں کو نئے نام سے موسوم کیا

Source: S.O. News Service | Published on 13th August 2022, 10:24 PM | عالمی خبریں |

جنیوا،13؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے منکی پاکس وائرس کی مختلف اقسام کو کلیڈ II اے اور کلیڈII بی کے نئے ناموں سے موسوم کیا ہے، جن میں سے کلیڈ II بی سال 2022 میں پھیلنے والے ویریئنٹ کا اساسی گروپ ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے منکی پاکس کے نئے نام کو فوری استعمال میں لانے کی تجویز دی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے تشکیل کردہ عالمی ماہرین کے ایک گروپ نے نئے ناموں پر حتمی فیصلہ کیا۔ ماہرین نے وسطی افریقہ میں کانگو بیسن کے سابقہ ​​ویریئنٹ کو کلیڈ I اور سابق مغربی افریقی ویریئنٹ کو کلیڈ II کا نام دیا۔ بعد میں اس وائرس میں دو ذیلی قسمیں شامل کی گئی ہیں، کلیڈ II اے اور کلیڈ IIبی۔ ان میں سے کلیڈ IIبی سال 2022 میں پھیلنے والے ویریئنٹ کا بنیادی گروپ ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ نئے ناموں کو فوری طور پر استعمال کیا جانا چاہیے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق وائرس کی متعلقہ بیماریوں اور شکلوں کو ایسے نام دیئے جائیں جس سے کسی ثقافتی، سماجی، قومی، علاقائی، پیشہ ور یا نسلی جرائم کے ارتکاب کا باعث بننے سے بچا جائے اور جو کسی بھی تجارت، سفر، سیاحت یا جانوروں کی فلاح و بہبود پر منفی اثرات کو کم کرے۔

قابل ذکر ہے کہ منکی پاکس وائرس کا نام اس وقت رکھا گیا تھا جب پہلی بار 1958 میں اس کا پتہ چلا تھا۔ ڈبلیو ایچ او نے باضابطہ طور پر گزشتہ ماہ کے آخر میں منکی پاکس کو بین الاقوامی خدشے کی طبی ایمرجنسی اعلان کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...