وائٹ ہاؤس کا صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات میں تعاون سے انکار

Source: S.O. News Service | Published on 9th October 2019, 6:04 PM | عالمی خبریں |

 واشنگٹن 9اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) امریکہ کے صدارتی دفتر وائٹ ہاؤس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس ضمن میں تعاون کرنے سے انکار کردیا ہے۔منگل کو وائٹ ہاؤس نے ڈیموکریٹ کی طرف سے صدر ٹرمپ کے خلاف اعلان کردہ مواخذے کی تحقیقات کو مسترد کردیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے وکیل پیٹ گپلون نے آٹھ صفحات پر مشتمل ایک خط ہاؤس اسپیکر نینسی پلوسی کو ارسال کیا ہے جس میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔اس سے قبل نینسی پلوسی نے کہا تھا کہ ان کی طرف سے اعلان کردہ مواخذے کی کارروائی قانونی ہے اور اس کے لیے ہاؤس ووٹ کی ضرورت نہیں ہے۔یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کا اعلان حکومتی مخبر کی طرف سے اس انکشاف کے بعد کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے یوکرین کے ہم منصب کو فون کر کے ان پر دباؤ ڈالا کہ وہ ڈیموکریٹ کے ممکنہ صدراتی امیدوار جو بائیڈن کے خلاف تحقیقات کریں۔جو بائیڈن آئندہ برس ہونے والے صدارتی انتخاب میں صدر ٹرمپ کے خلاف ڈیمو کریٹس کی طرف سے ممکنہ امیدوار ہوسکتے ہیں۔وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات کو غیرقانونی ہونے سے متعلق دلائل میں کہا ہے کہ امریکہ کی تاریخ میں تین صدور کے خلاف مواخذے کی کارروائی میں ہاؤس ووٹ کو مدنظر رکھا گیا تھا۔ اور صدر ٹرمپ کے خلاف بھی سابقہ روایت کو برقرار رکھنا ہوگا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق سابق صدور اینڈریو جانسن، رچرڈ نکسن اور بل کلنٹن کے مواخذے کے لیے بھی ہاؤس ووٹنگ کے مروجہ طریقہ کو ملحوظ خاطر رکھا گیا تھا۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ہاؤس ووٹ کے بغیر مواخذے کی کارروائی کی امریکہ کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ صدر کے مواخذے کے لیے ہاؤس ووٹنگ ہونی چاہیے۔اسپیکر نینسی پلوسی کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے گواہوں پر جرح، مخبروں کی شہادت، شواہد تک رسائی اور شہادت کی تحریری نقول، ان تمام معاملات میں آئین، قانون اور ماضی کی روایات کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے تسلیم کیا ہے کہ کسی بھی تحقیقات کے لیے شفافیت کے عنصر کا ہونا لازم ہے۔اس سے قبل صدر ٹرمپ نے گزشتہ ماہ ایک ٹوئٹ میں خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ خود پر الزام لگانے والے شخص سے ایک بار ملنا چاہتے ہیں جس نے اْن کی یوکرین کے صدر کے ساتھ گفتگو کی تفصیلات امریکی کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی تک پہنچائی تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...