اترکنڑا ضلع میں سیلاب متاثرین کا سروے انسانیت اور ایمانداری سے کریں : ضلع  نگراں کاروزیر ششی کلا کی  افسران کو ہدایات

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th October 2019, 7:07 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:24؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)گزشتہ ماہ اگست میں امڈ آئے سیلاب کی وجہ سےضلع میں جو بھی متاثرین ہیں ان کےگھر ، فصل وغیرہ کو پہنچے نقصانات کا سروے  بلا کسی تفریق کئے بناء شفافیت ، انسانیت ، ایمانداری سے انجام دینے کی اترکنڑا ضلع نگراں کار وزیر ششی کلا جولے نے افسران کو ہدایات جاری کیں۔

ڈی سی دفتر ہال میں منعقدہ سیلاب متاثرین بازآبادکاری کاموں اور ای جائیداد معاملات کے متعلق منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے وہ بات کررہی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے جو بھی متاثر ہوئے ہیں ان تک راحت کاری کے سامان فراہم کئے جارہے ہیں، نقصان زدہ گھروں کے سروے میں کچھ گھروں کو چھوڑ کر سروے کرنےکی شکایات موصول ہوئی ہیں، اس سلسلےمیں افسران پوری ایمانداری سے کام کریں۔ گزشتہ چار پانچ دنوں سے موسلادھار بارش جاری ہے، اس دوران بھی کہیں کسی گھر کو نقصان پہنچا ہے تو ایسے گھروں کو بھی سروے میں شامل کرنے کا موقع ہے، کسی کے ساتھ ناانصافی نہ کریں ، انسانیت کے ناطے سروے کرتے ہوئے ہرایک سہولت بہم پہنچانے کا کام کرنے کی ہدایات دیں۔ منڈگوڈ اور ہلیال میں کھیتوں کے گھروں اور گھاٹ کے اوپر باغات کے گھروں کے پہنچے نقصانات کو فارم ہاؤس شمار کرتےہوئے پورے ضلع میں سروے کرنے کی بات کہی۔

اترکنڑا ضلع زیادہ تر جنگلاتی زمین پر منحصر ہے، جس کی بنا ای جائیداد کے مسائل درپیش ہیں، اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سے گفتگو کرنے اور مسائل اور مشکلات کو حل کرنےکا تیقن دیا۔ اگر کہیں قانونی رکاوٹ ہے تو مرکز اور ریاست میں ایک ہی پارٹی کی حکومت ہونے کی وجہ سے مناسب حل نکل آنے کی امید جتائی ۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے ضلع نگراں کار وزیر کو سیلاب اور متاثرین کے متعلق جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اترکنڑا ضلع میں کل 1434گھروں کو نقصان پہنچا ہے ، 305.73لاکھ روپیوں کامعاوضہ ادا کیاگیاہے۔ اے اور بی درجہ کے گھروں کو 5لاکھ روپئے معاوضے کے تحت پہلی قسط کے طورپر ایک لاکھ روپئے ادا کئے گئے ہیں۔ سی درجہ کے گھروں کو معاوضہ آج سے دیا جائے گا۔ میٹنگ میں رکن اسمبلی روپالی نائک، ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر اور سی ای اؤ محمد روشن ، ایڈیشنل ایس پی گوپال بیاکوڈ، کاروار اے سی پریانگ ایم سمیت مختلف محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...