لیبیا کے سابق سربراہ معمر قذافی کا بیٹا سیف الاسلام کہاں ہے؟

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 7th November 2019, 6:02 PM | عالمی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

واشنگٹن،7نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) جرائم کی بین الاقوامی عدالت نے ایک اعلان میں بتایا کہ وہ اُس مقام کے حوالے سے تقریبا مصدقہ معلومات رکھتی ہے جہاں لیبیا کے سابق سربراہ معمر قذافی کا بیٹا سیف الاسلام موجود ہے۔ سیف الاسلام جون 2017 میں الزنتان شہر کی جیل سے رہا ہونے کے بعد سے روپوش ہے۔مذکورہ عدالت کی پراسیکیوٹر فاتو بینسودہ نے عالم سلامتی کونسل میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عدالت یہ سمجھتی ہے کہ سیف الاسلام قذافی نے لیبیا کے جنوب مغربی شہر الزنتان سے کوچ نہیں کیا اور وہ آج تک وہاں موجود ہے۔

فاتو نے واضح کیا کہ اُن کے دفتر کے پاس موجود مصدقہ معلومات کے مطابق اس وقت مذکورہ مقام پر 3 مشتبہ شخصیات موجود ہیں جن کے خلاف جرائم کی بین الاقوامی عدالت نے طویل عرصے سے گرفتاری کے وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔ ان میں ایک شخصیت قذافی کا بیٹا اور بقیہ دو میں لیبیا کی داخلہ سیکورٹی کے ادارے کے سابق سربراہ التہامی محمد خالد (2011 میں جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں مطلوب ہے) اور الصاعقہ بریگیڈ کا کمانڈر محمود الورفلی شامل ہے جو ابھی تک بنغازی شہر میں آزاد گھوم رہا ہے۔عدالت کی پراسیکیوٹر نے لیبیا اور مصر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذکورہ تینیوں لیبیائی مفرور افراد کی فوری گرفتاری میں معاونت کریں۔ فاتو کے مطابق تینوں افراد پر خطرناک بین الاقوامی جرائم کے ارتکاب کے الزامات ہیں جن میں جنگی جرائم، تشدد، اذیت رسانی اور انسانیت کے خلاف دیگر نوعیت کے جرائم شامل ہیں۔

دوسری جانب الزنتان شہر کے اندر موجود ایک ذریعے نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو میں سیف الاسلام کی رہائی کے بعد الزنتان شہر میں اس کی موجودگی کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔ ذریعے کے مطابق قذافی کا بیٹا ابو بکر الصدیّق بریگیڈ کے کمانڈر کرنل العجمی العتیری کے ساتھ شہر سے نکل گیا تھا جو سیف الاسلام کا ذاتی محافظ تھا۔یاد رہے کہ سیف الاسلام قذافی 2011 سے ایک ملیشیا کی قید میں تھا۔ بعد ازاں اس کو جون 2017 میں الزنتان شہر میں آزاد کر دیا گیا۔ تاہم وہ انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کے سلسلے میں ابھی تک ہیگ میں واقع جرائم کی بین الاقوامی عدالت کو مطلوب ہے۔ اس دوران سیف الاسلام کی دفاعی قانونی کمیٹی اپنے مؤکل پر عائد الزامات کے سقوط کے لیے کوشاں ہے۔

واضح رہے کہ لیبیا میں انقلاب، معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے اور پھر قتل کیے جانے کے 8 برس بعد بھی 47 سالہ سیف الاسلام قذافی کو لیبیا کے عوام کے ایک حصے کی بھرپور حمایت   حاصل ہے۔ صدارتی انتخابات ہونے کی صورت میں وہ ایک سیاسی طاقت کے روپ میں نمودار ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بالخصوص رواں سال کے اوائل میں سیف الاسلام کو ایک بار پھر لیبیا کے سیاسی منظر نامے میں واپس لانے کی اندرون اور بیرون ملک کوششیں دیکھنے میں آئیں۔ اس کا مقصد لیبیا میں مصالحت کے عمل میں سیف الاسلام کے نمایاں کردار کو ممکن بنانا ہے۔لیبیا میں سیف الاسلام کی سیاسی سرگرمیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کے لیے عوامی حلقوں کی جانب سے آوازیں بلند کی جا رہی ہیں۔سیف الاسلام نے اپنی مقرّب شخصیات کے ذریعے بعض صحافیوں اور میڈیا اداروں کے ساتھ نمودار ہونے کی منصوبہ بندی کی تھی تاہم دارالحکومت طرابلس میں چار اپریل سے لیبیا کی فوج اور وفاق کی حکومتی فورسز کے بیچ فوجی کارروائی شروع ہو گئی۔ اس کے سبب قذافی کا بیٹا حالات سازگار ہونے تک اپنے اس منصوبے پر عمل درامد سے پیچھے ہٹ جانے پر مجبور ہو گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

کیا وزیرمنکال وئیدیا اندھوں کے شہر میں آئینے بیچ رہے ہیں ؟ بھٹکل کے مسلمان قابل ستائش ۔۔۔۔۔ (کراولی منجاو کی خصوصی رپورٹ)

ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا کا کہنا ہے کہ کاروار میں ہر سال منعقد ہونےو الے کراولی اتسوا میں دیری اس لئے ہورہی ہے کہ  وزیرا علیٰ کا وقت طئے نہیں ہورہاہے۔ جب کہ  ضلع نگراں کار وزیر اس سے پہلے بھی آئی آر بی شاہراہ کی جدوجہد کےلئے عوامی تعاون حاصل نہیں ہونے کا بہانہ بتاتے ہوئے ...

اترکنڑا میں جاری رہے گی منکال وئیدیا کی مٹھوں کی سیاست؛ ایک اور مندر کی تعمیر کے لئے قوت دیں گے وزیر۔۔۔(کراولی منجاؤ کی خصوصی رپورٹ)

ریاست کے مختلف علاقوں میں مٹھوں کی سیاست بڑے زورو شور سے ہوتی رہی ہے لیکن اترکنڑا ضلع اوراس کے ساحلی علاقے مٹھوں والی سیاست سے دورہی تھے لیکن اب محسوس ہورہاہے کہ مٹھ کی سیاست ضلع کے ساحلی علاقوں پر رفتار پکڑرہی ہے۔ یہاں خاص بات یہ ہےکہ مٹھوں کے رابطہ سے سیاست میں کامیابی کے ...