شمالی کینرا کے لوگوں کو اس صورت حال سے کب نجات ملے گی؟- مریضوں کو اسپتال پہنچانے کے لئے بھی سڑک کی سہولت نہیں !

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th March 2021, 8:40 PM | ساحلی خبریں |

انکولہ 5 / مارچ (ایس او نیوز) شمالی کینرا کے دوردراز علاقوں میں اب بھی کچھ چھوٹے دیہات ایسے ہیں جہاں پر آنے جانے کے لئے مناسب سڑک اور راستہ موجود نہیں ہے۔ یہاں کے حالات اتنے بد تر ہیں کہ کسی مریض کو ایمرجنسی طور پر اسپتال لے جانا ہوتو موٹر گاڑی یا ایمبولینس کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ بلکہ  ایک بڑے سے مضبوط ڈنڈے سے جھولی یا کرسی باندھنے کے بعد مریض کو اس میں  بٹھا کر جنگلوں کے درمیان سے پہاڑی راستے سے ہوتے ہوئے کاندھوں پر اٹھا کر شہر میں لانا پڑتا ہے۔

    دو دن قبل انکولہ کے وینبیل گرام سے 70سالہ نورا پوکا گوڈا کو اسی طرح اٹھا کر لانا پڑا کیونکہ اس پر فالج کا حملہ ہوا تھا اور وہ چلنے پھرنے کے قابل نہیں تھا۔ اس مریض کو علاج کے لئےمنگلورو لے جانا تھا، لیکن دیہات سے نیشنل ہائی وے تک آنے کے لئے دوسرا کوئی چارہ نہیں تھا۔ اس لئے گھر والوں اسے کرسی میں بٹھا کر رسی سے باندھتے ہوئے  کاندھوں پر اٹھا کر ہائی وے تک لانے کے لئے مجبور ہوگئے۔ پھر وہاں سے کار کے ذریعے منگلورو لے جایا گیا۔ 

    شاندار ترقی، اسمارٹ سٹی اور سوپر ایکسپریس ہائی ویز تعمیر کرنے کی دوڑ میں لگے ہوئے اس ملک کی یہ دوسری تصویر انتہائی درد انگیز اور تعجب خیز ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ایسی ہی صورت حال شمالی کینرا کے دیگر علاقوں میں بھی پائی جاتی ہے۔ وہ پوچھتے ہیں کہ ایسے دشوار کن حالات سے دیہی عوام کو آخر کب نجات ملے گی؟

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔