مسجد حرام کے مطاف میں قوس دار محرابوں کا کام کب مکمل ہوگا؟

Source: S.O. News Service | Published on 21st November 2019, 8:30 PM | خلیجی خبریں |

 ریاض،21/نومبر(ایس او نیوز/ایجنسی) مسجد حرام میں تیسری سعودی توسیع کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں مطاف کے صحن، راہ داریوں اور جنوبی سمت واقع "المکبریہ" (اذان دینے کی جگہ) کی قوس دار محرابوں کا کام آئندہ رمضان سیزن سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔ یہ بات مکہ مکرمہ صوبے کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان کے بدھ کے روز توسیعی کام کے معائنے کے موقع پر سامنے آئی۔

حالیہ توسیع کے سلسلے میں اس وقت جاری بابِ اسماعیل کا تعمیراتی کام رواں سال حج سیزن سے پہلے اختتام پذیر ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ بابِ عمرہ کا کام رمضان مبارک سے قبل پورا کر لیا جائے گا۔ مطاف کے صحن میں 38 میں سے 14 قوس دار محرابوں کا کام پورا ہو چکا ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے تیسری توسیع کے منصوبوں میں 5 ہزار کے قریب محنت کش کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ تیسری توسیع کے مکمل ہونے کے بعد مزید 18.5 لاکھ نمازیوں کی گنجائش پیدا ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ اس توسیع میں 680 برقی زینے، 168 دروازے، بجلی کے 7 پاور اسٹیشن اور 3 ٹرانسپورٹ اسٹیشن شامل ہیں۔ ان اسٹیشنوں کے ذریعے ایک گھنٹے میں 3 لاکھ افراد کو منتقل کیا جا سکے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...