جب گیند ہاتھ میں ہوتی ہے تو ایسا لگتا ہے کہ میں راجہ ہوں: محمد شامی

Source: S.O. News Service | Published on 16th September 2020, 8:54 PM | اسپورٹس |

دبئی،16/ستمبر(آئی این ایس انڈیا)طویل انتظار کے بعد آخر کار انڈین پریمیر لیگ کا 13 واں سیزن 19 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے جارہا ہے۔ کے ایل راہل کی قیادت میں کنگز الیون پنجاب کی نظرپہلی بار خطاب پر ہے۔ تاہم کنگز الیون پنجاب کے لئے فاسٹ بولر محمد شامی کی کارکردگی سب سے زیادہ اہم ہوگی۔

محمد شامی نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی طرح کے چیلنج کے لئے تیار ہیں۔ اس طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ متحدہ عرب امارات میں گرمی پڑنے کی وجہ سے فاسٹ بولر کے لیے بہت مشکل ہوگا۔ لیکن محمد شامی گرمی کو اپنے لئے چیلنج نہیں سمجھتے ہیں۔ شامی نے کہا کہ وہ ہر طرح کی صورتحال میں بولنگ کرنے کے لئے تیار ہیں اور گرمی سے انہیں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔شامی نے لاک ڈاؤن کے دوران مراد آباد کے اسٹیڈیم میں زبردست پریکٹس کی۔ شمی کا خیال ہے کہ وہ آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن میں آخری چار ماہ سے کی جانے والی پریکٹس کا فائدہ ضرور حاصل ہوگا۔

محمد شامی نے اپنے آپ کو ہر طرح کے چیلنج کے لئے تیار بتایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دبئی کی پچ ہندوستان کی طرح ہی رہے گی۔ اسٹیڈیم میں پچ کیسی ہے۔ کسی نے دیکھا نہیں ہے۔ ہم میچ سے پہلے دیکھیں تو اس کے مطابق بولنگ کریں گے۔ میں ہر بار کی طرح کوئی بھی چیلنج لینے کو تیار ہوں۔شامی نے اس سیزن کے لئے ایک خفیہ منصوبہ بھی تیار کیا ہے۔ فاسٹ بونے کہا کہ وہ اسٹاک بال کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی کوشش کریں گے۔ محمد شامی نے کنگز الیون پنجاب کی ٹیم کو مضبوط قرار دیا۔شامی نے کہاکہ میں صورتحال کے مطابق بالنگ کرتا ہوں جس میں کپتان بولنگ کا مطالبہ کرتا ہے۔ میں اتنے دن سے کھیل رہا ہوں کہ میں کسی بلے باز کے سامنے زیادہ دباؤ نہیں لیتا ہوں۔ جب گیند ہاتھ میں ہوتی تو ایسا لگتا ہے کہ میں راجہ  ہوں۔

ایک نظر اس پر بھی