دہلی تشدد: انسانی ڈھال بن کر مسلمانوں نے کروائے ساوتری پرساد کی شادی

Source: S.O. News Service | Published on 29th February 2020, 12:18 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،28/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی)  قومی راجدھانی کے شمال مشرقی علاقہ میں سی اے اے کے نام پر ہونے والے اس تشدد کا لوگوں پر بڑے پیمانے پر اثر ہوا ہے۔ تشدد کی آگ میں متعدد خاندان مکمل طور پر تباہ ہوگئے اور درجنوں افراد نے اپنی جان گنوا دی اور بے شمار لوگوں کی زندگی تاریک ہو گئی۔

تشدد سے متاثرہ علاقوں میں رہنے والے بہت سے خاندانوں کو اپنا گھر بار چھوڑ کر کہیں محفوظ مقام پر پناہ لینا پڑی۔ تشدد کا اثر ان شادیوں پر بھی پر پڑا جن کی تقاریب علاقہ میں منعقد ہونی تھیں لیکن فساد کی وجہ سے انہیں ملتوی کر دینا پڑا۔ اس تشدد کی شروعات کسی بھی طرح ہوئی ہو لیکن حقیقت یہ ہے کہ نقصان دونوں فرقوں کا ہوا ہے اور انسانیت شرمسار ہوئی ہے۔ دریں اثنا ایسے بھی واقعات رونما ہوا جو تشدد کی بھڑکتی آگ میں سکون دینے والے ہیں اور انسان دوستی کو فروغ دیتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ 23 سالہ ساوتری پرساد کا ہے جوکہ مسلم اکثریت علاقہ کی رہائشی ہے اور اس کی شادی کے پورا ہونے میں مسلمانوں نے اہم کردار ادا کیا۔ ساوتری کی شادی 25 فروری بروز منگل کو طے تھی اور پیر کے روز اس کے ہاتھوں پر مہندی تو لگ گئی لیکن اسے معلوم نہیں تھا کہ شادی ہو بھی پائے گی یا نہیں، کیوں کہ علاقہ میں تشدد کی آگ بھڑک اٹھی تھی۔

ساوتری کا گھر چاند باغ علاقہ میں ہے جہاں اتوار کے روز تشدد شروع ہوا تھا اور اگلے دو تین دنوں تک یہ آگ ٹھنڈی نہیں ہو سکی۔ ساوتری کی شادی گلشن کمار نامی نوجوان سے طے ہوئی تھی اور دنوں خاندان شادی کی تیاریاں کر رہے تھے۔ ساوتری کو جب تشدد کا پتہ چلا تو وہ زار و قطار رونے لگی۔ ایسے ماحول میں خاندان نے شادی کو مؤخر کرنے کا فیصلہ لیا لیکن پڑوس میں رہنے والے مسلم طبقہ کے لوگ آگے آئے اور ساوتری کو اپنی بیٹی بتاکر کہا خاندان سے کہا کہ انہیں فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ مسلمانوں نے جب ہمت بڑھائی کو ساوتری کے والد بھودے پرساد نے بارات کو مدعو کر لیا۔ اس کے بعد مسلمان ساوتری کی شادی میں انسانی ڈھال بن کر کھڑے ہو گئے۔

شادی کی تقریب کو پہلے باہر منعقد کئے جانے کا منصوبہ تھا لیکن حالات کے پیش نظر تمام رسومات کو گھر پر ہی ادا کرنی پڑیں۔ ہر طرف دھواں ہی دھواں نظر آ رہا تھا، متعدد گھروں اور کاروں کو آگ لگا دی گئی تھی اور دکانیں لوٹ لی گئی تھیں۔ ایسے ماحول میں پڑوسی مسلمانوں کی نگہبانی میں ساوتری اور اس کے دولہا کو ایک دوسرے کو مالائیں پہنائیں اور اگنی کے گرد سات پھیرے لئے۔ اس کے بعد بیٹی کو رخصت کرنے کے لئے سبھی باہر تک بھی آئے۔

ساوتری کے پڑوسی مسلمانوں کا کہنا ہے کہ اس علاقے سبھی لوگ محبت کے ساتھ رہتے ہیں۔ ہندو اور مسلمان دونوں ایک دوسرے کی خوشی اور غم میں شریک ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اتنی خطرناک صورتحال میں بھی ساوتری کی شادی ممکن ہو پائی۔

پڑوس کی مسلم خاتون ثمینہ بیگم نے اس موقع پر کہا، ’’ہمارا دل درد سے بھر گیا، کون چاہتا کہ اس کی بیٹی ایسے موقع پر روئے جبکہ اس کے سب سے زیادہ خوش ہونے کے لمحات ہوں!‘‘

شادی کے دوران دوسرے لوگوں پہریداری کرنے والے عامر ملک نے کہا، ’’ہم یہاں اپنے ہندو بھائیوں کے ساتھ امن کے ساتھ رہتے ہیں۔ ہم ان کے لئے جان بھی دے سکتے ہیں اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیں گے۔‘‘

شادی کے اختتام پر بھودے پرساد نے کہا، ’’آج ہمارا کوئی رشتہ دار میری بیٹی کی شادی میں شریک نہیں ہو پایا لیکن ہمارے مسلمان پڑوسیوں نے شرکت کی۔ یہ سب ہمارا خاندان ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے اس تشدد میں ہلاکتوں کی تعداد 42 تک پہنچ گئی ہے۔ حالات اب بھی سازگار نظر نہیں آ رہے لیکن جب تک محلہ کی بیٹیوں کی شادیاں ان کے پڑوسی بلاتفریق مذہب کراتے رہیں امن کی امید زندہ رہے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...