فیس بُک نے اسرائیلی کمپنی کے خلاف کیا کیس درج؛’وہاٹس ایپ‘ سے جاسوسی کرانے کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 31st October 2019, 5:43 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

معروف سوشیل میڈیا سائٹ فیس بُک نے اسرائیلی کمپنی کے خلاف کیس درج کردیا گیا ہے۔ جس میں الزام ہے کہ سرائیلی کمپنی  نے مقبول ترین موبائل میسیجنگ ایپلی کیشن ’وہاٹس ایپ‘ کے ذریعے جاسوسی کی ہے، خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنی ’این ایس او گروپ‘ پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے واٹس ایپ کا استعمال کر کے صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی جاسوسی کی ہے۔

واٹس ایپ نے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ’این ایس او گروپ‘ کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی کمپنی نے واٹس ایپ استعمال کرنے والی تقریباً 1400 ڈیوائسز کو وائرس زدہ سافٹ ویئر سے متاثرہ قرار دیا۔ مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی کمپنی کا مقصد نشانہ بننے والی ڈیوائسز میں موجود قیمتی معلومات حاصل کرنا تھا۔واٹس ایپ کےسربراہ ول کیتھ کارٹ نے بتایا کہ مقدمہ تحقیقات کے بعد دائر کیا گیا ہے اور اسرائیلی کمپنی کے خلاف سائبر حملہ میں ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔ تاہم اسرائیلی کمپنی نے واٹس ایپ کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔ کیتھ کارٹ نے ٹوئٹ کر کے کہا، ’’این ایس او گروپ کے بیانات کے مطابق وہ حکومتوں کو اپنی (تیکنیکی) خدمات مہیا کرتے ہیں لیکن رواں سال مئی میں 100 سے زیادہ انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کو اس نے نشانہ بنایا۔ یہ بدسلوکی بند ہونی چاہیے۔‘‘

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ این ایس او کا نے ’پیگاسس‘ نامی سافٹ ویئر تیار کیا ہے جس کا مقصد اینڈروئیڈ، آئی فون اور بلیک بیری یا دیگر ڈیوائسز کو ہائی جیک کر کے جاسوسی کرنا ہے۔ واٹس ایپ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی کمپنی کا سافٹ ویئر اور سائبر حملہ انتہائی جدید نوعیت کا تھا، تاہم کمپنی اپنے ملوث ہونے کا ثبوت نہ چھپا سکی۔ کیتھ کارٹ نے کہا کہ تحقیقات سے معلوم ہوا تھا کہ سائبر اٹیک سے جڑی انٹرنیٹ سروس اور اکاؤنٹس کا تعلق اسرائیلی کمپنی ’این ایس او‘ سے ہے۔

اسرائیلی کمپنی نے واٹس ایپ کے ذریعے سائبر حملے رواں سال 29 اپریل سے 10 مئی کے درمیان کیے تھے جن سے وکلا، صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں، سیاست دانوں، سفارت کاروں اور غیر ملکی سرکاری اہلکاروں کے زیر استعمال ڈیوائسز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ مئی میں واٹس ایپ نے سائبر حملوں سے نمٹنے کے لیے اپنے ڈیڑھ ارب صارفین کو ایپلی کیشن اپ گریڈ کرنے کے لئے کہا تھا۔

کیتھ کارٹ نے سائبر حملے کے طریقہ کار کے حوالے سے بتایا کہ صارفین کو واٹس ایپ پر ویڈیو کال موصول ہوتی تھی جو ایک نارمل فون کال نہیں ہوتی تھی۔ فون کی گھنٹی بجنے کے بعد حملہ آور وائرس زدہ کوڈ ڈیوائس میں ٹرانسفر کر دیتا تھا جس سے اس کے فون کی جاسوسی کی جا سکتی تھی۔ اس کے لیے صارف کو فون اٹھانے کی ضرورت بھی نہیں پڑتی تھی۔

این ایس او گروپ پہلی دفعہ سنہ 2016 میں منظر عام پر آیا تھا جب محققین نے الزام لگایا تھا کہ کمپنی متحدہ عرب امارات کے ایک سماجی کارکن کی جاسوسی کرنے میں مدد کر رہی ہے۔ اس کمپنی کا سافٹ ویئر ’پیگاسس‘ مبینہ طور پر صارف کے فون کیمرا اور مائیک کو خود بخود آن کر کے اس کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکتا ہے، اور ڈیوائس میں موجود ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔