واٹس ایپ میسجنگ پلیٹ فارم دو گھنٹوں کے لئے عالمی سطح پر بند۔
دبئی 25/اکتوبر (ایس او نیوز) دبئی، عمان اور ہندوستان سمیت عالمی سطح پر وہاٹس ایپ کی خدمات منگل دوپہر سے کچھ گھنٹوں کے لئے بند ہوگئی جس کے نتیجے میں عوام کو اپنے پیغامات کی ترسیل میں سخت دشواری پیش آئی۔
ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہرساڑھے 12 بجے سے واٹس ایپ نے کام کرنا بند کردیاجس کے ساتھ ہی سماجی رابطہ کے دیگرپلیٹ فارمس کے ذریعہ صارفین نے شکایت کرنی شروع کردی کہ وہاٹس ایپ پیغامات جانے اورآنے کا سلسلہ بند ہوگیاہے، گروپ میسیجس کے علاوہ انفرادی پیغامات بھی کچھ گھنٹوں کے لئے بند ہوگئے۔ معلوم ہوا ہے کہ ہندوستان سمیت تمام ممالک میں وہاٹس ایپ خدمات متاثرہوئی ہیں۔ حالانکہ واٹس ایپ نے اس پرابھی تک کوئی رد عمل ظاہرنہیں کیا ہے۔ وہاٹس ایپ کے بند ہونے کے بعد لوگ ٹویٹراوردیگرسوشل میڈیا پلیٹ فارمس کے ذریعہ پیغامات روانہ کرنا شروع کردیا، البتہ دوپہر قریب ڈھائی بجے وہاٹس ایپ سروس دوبارہ بحال ہوگئی۔