واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی 3 ماہ کے لئے ملتوی، اکاؤنٹ 8 فروری کے بعد بھی جاری رہے گا

Source: S.O. News Service | Published on 17th January 2021, 12:18 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،17؍جنوری (آئی این ایس انڈیا) واٹس ایپ نے حال ہی میں اپنی پرائیویسی پالیسی کو اپ ڈیٹ کرکے لوگوں کو اسے اکسیپٹ (قبول)کرنے کے لئے 8 فروری کی ڈیڈ لائن دی تھی، ایکسیپٹ نہ کرنے کی صورت میں صارفین کو اپنا اکاؤنٹ حذف کرنا ہوتا۔ اس نئی کنڈیشن پر واٹس ایپ کی دنیا بھر میں خوب تنقید کی گئی۔ اس دوران واٹس ایپ نے کم سے کم تین ماہ کے لئے اس شرط کو ملتوی کردیا ہے۔ یعنی 8 فروری کو کوئی بھی اکاؤنٹ حذف نہیں ہوگا۔

وہاٹس ایپ نے ٹویٹس کے ذریعے کہا ہے کہ نئی پالیسی سے متعلق کسی بھی طرحکی پریشانی کو دور کرنے کے لئے وہ واٹس ایپ صارفین سے براہ راست بات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 8 فروری کو کوئی بھی اکاؤنٹ معطل یا حذف نہیں ہوگا۔ ہم مئی تک اپنا بزنس پلان واپس لے لیتے ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ صارفین کو نئی پالیسی کو سمجھنے اور اس پر نظرثانی کرنے کے لئے کافی وقت ملے گا۔ اسی کے ساتھ ہی واٹس ایپ نے یہ بھی لکھا ہے کہ صارفین کو نرمی دی جانی چاہئے۔ ہم نے کبھی بھی کسی بھی اکاؤنٹ کو اس کی بنیاد پر حذف کرنے کا منصوبہ نہیں بنایا ہے اور آئندہ بھی ایسا نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ نے ایک بلاگ جاری کرکے اس میں تفصیل سے لکھا ہے۔ کمپنی نے بلاگ میں لکھا ہے کہ ہمیں بہت سے لوگوں کی رائے موصول ہوئی ہے کہ ہماری پرائیویسی پالیسی کے اپ ڈیٹ کو مکمل طور پر سمجھنا آسان نہیں ہے۔ سچ تو یہ ہے غلط معلومات بھی پھیل رہی ہے اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ آپ ہمارے کرنے کے طریقے کو سمجھیں اور ساتھ ہی اصولوں اور حقائق کو بھی سمجھیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...