واٹس ایپ کا ڈبلیو ایچ او سے اشتراک

Source: S.O. News Service | Published on 8th April 2021, 6:24 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،8/ اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی) پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی فیس بک کی زیرملکیت موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے عالمی ادارہئ صحت کے ساتھ اشتراک کرلیا۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صحت کے عالمی دن کے موقع پر ہم  عالمی ادارہئ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ساتھ اشتراک کا فخریہ اعلان کرتے ہیں۔

واٹس ایپ کا یہ اشتراک دراصل کرونا ویکسین کی اہمیت و افادیت سے متعلق آگاہی دینے اور شعور بڑھانے کے لیے ہے جبکہ اس کی مدد سے  پائے جانے والے منفی تاثرات کا خاتمہ بھی ممکن ہوسکے گا۔

اس پارٹنر شپ کا مقصد یہ بھی ہے کہ دنیا کا ہرشخص کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا کر خود کو محفوظ رکھے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت ’ویکسین فار آل‘ نامی فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جس میں ویکسین لگوانے کی خوشی کے اظہار کے لیے مختلف اسٹیکرز شامل کیے گئے ہیں۔

واٹس ایپ کے مطابق فیچر کے تحت اسٹیکر زکے ذریعے ویکسین لگوانے کی پیش کش کی جاسکے گی جبکہ اس کے ذریعے ہیلتھ کیئر ہیروز کی خدمات کو بھی سراہا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے سامنے آنے کے بعد واٹس ایپ نے غلط فہمی پر مبنی پیغامات کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے، جس کے تحت کسی بھی پیغام کو فارورڈ کرنے کی تعداد کم کر کے اسے پانچ تک محدود کردیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...