ٹوئٹر ’بند ہو جانے‘ کا خوف، صحافی کیوں سب سے زیادہ پریشان؟

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2022, 9:38 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

لندن،24؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) اگر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نہ رہی تو شاید عام لوگ اتنے متاثر نہیں ہوں گے جتنے کہ صحافی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سوشل میڈیا ویب پلیٹ فارم ان کے لیے خبریں حاصل کرنے اور لوگوں تک پہنچانے کا ایک اہم ذریعہ بن گیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جب سے ارب پتی ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالا اور پھر عملے کو برطرف کرنا شروع کیا تب سے ہی قیاس آ رائیاں کی جا رہی ہیں کہ پلیٹ فارم جلد بند ہو جائے گا۔

روئٹرز انسٹی ٹیوٹ فار دا سٹڈی آف جرنلزم سے منسلک صحافی نک نیومین کہتے ہیں کہ ’زیادہ تر صحافی (ٹوئٹر) نہیں چھوڑ سکتے۔ یہ دراصل ان کے کام کا ایک اہم حصہ ہے۔نک نیومین برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے جب 2008 اور 2009 میں ٹوئٹر کی مقبولیت بڑھی۔انہوں نے کہا کہ ’یہ لوگوں سے رابطے کا ایک نیا طریقہ تھا جو کیس سٹڈیز کرنے اور ماہرین کے لیے لاجواب ذریعہ بنا۔

لیکن اس دوران ٹوئٹر بھی حریف بن گیا جس نے نیوز روم کی جگہ لے لی اور دہشت گردی کے حملوں، قدرتی آفات یا کسی بھی اہم ’بریکنگ نیوز‘ کو عوام تک پہنچایا۔نک نیومن نے کہا کہ ’صحافیوں کو یہ احساس ہونے لگا کہ ہمیشہ کی طرح خبریں پہنچانے کا ذریعہ اب صرف وہ ہی نہیں ہوں گے اور ان کا کردار مختلف ہو جائے گا یعنی خبر کو سیاق و سباق کے مطابق بنانا اور تصدیق کرنا۔

اس کا مطلب یہ بھی تھا کہ صحافی سیاست دانوں اور مشہور شخصیات کے اعلانات سے بروقت آگاہ ہونے کے لیے اس پلیٹ فارم سے جڑے ہوئے تھے۔صحافیوں کی جانب سے خبروں کے لیے ٹوئٹر پر اس انحصار نے بہت سے مسائل کو بھی جنم دیا ہے۔نک نیومن سمجھتے ہیں کہ ٹوئٹر پر ہونے والی ’بحثیں زیادہ تر اشرافیہ کی بحثیں ہیں، یہ یقینی طور پر نیوز رومز میں ایک مسئلہ رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

فلپائن میں مسافربس گہری کھائی میں گرگئی؛ 17 افراد ہلاک

سینٹرل فلپائن میں ایک مسافر برداربس کھائی میں جا گرنے کی وجہ سے سترہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ گیارہ دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سات کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق بس فلپائن کے ایک صوبے سے دوسرے صوبے جارہی تھی جس پر 30 سے زائد مسافرسوارتھے۔

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری؛ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 700 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ ۳ ڈسمبر(ایس او نیوز): غزہ میں فلسطینوں پراسرائیلی فورسز کی جانب سے وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور میڈیا رپورٹوں کی مانیں تو گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 700 سے زائد فلسطینی شہید کر دیے گئے ہیں جبکہ غزہ کی پٹی میں 15 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

جرمنی میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

جرمنی میں برفیلے طوفان کے بعد شدید برفباری نے درجہ حرارت کو مزید گھٹا دیا ہے جس کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔میڈیا رپورٹوں کے  مطابق برفباری کی وجہ سے میونخ ایئرپورٹ پر 760 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔

امریکی شہر اٹلانٹا میں اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کے دوران خاتون کی خودسوزی

امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں احتجاج کے دوران ایک خاتون نے خود کو آگ لگا لی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی ہے اور اسے نازک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی قونصل خانے کے باہر ایک ...

میزورم میں حکمراں جماعت کے ساتھ وزیراعلیٰ خود بھی ہارگئے الیکشن

مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں انتخابی نتائج سامنے آنے کے اگلے روز یعنی پیر کوشمال مشرق کی ریاست میزورم میں ووٹوں کی گنتی کی گئی جس کے بعد انتخابی نتائج میں حکمراں جماعت کے ساتھ ساتھ  خود ریاست کے وزیراعلیٰ کو شکست سے دوچار ہونا پڑگیا۔

جرمنی میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

جرمنی میں برفیلے طوفان کے بعد شدید برفباری نے درجہ حرارت کو مزید گھٹا دیا ہے جس کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔میڈیا رپورٹوں کے  مطابق برفباری کی وجہ سے میونخ ایئرپورٹ پر 760 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔