اس ملک کوبی جے پی نے کیا دیاہے؟: سابق وزیراعلیٰ سدارامیا

Source: S.O. News Service | Published on 9th August 2022, 11:59 AM | ریاستی خبریں |

میسورو،9؍اگست(ایس او نیوز)کانگریس پارٹی نے اس ملک کو آزادی دلائی اور ہمیں یہاں آزادی سے زندگی گزارنے کا موقع دیاہے،مگر اس ملک کیلئے بی جے پی جیسی بدعنوان اور فرقہ پرست پارٹی نے کیا دیاہے؟یہ سوال سابق وزیراعلیٰ و اپوزیشن لیڈرسدارامیانے کیا۔

انہوں نے یہاں تعلقہ کے الوالا میں چامنڈیشوری اسمبلی حلقے کے الوالا اور جئے پورہ بلاک کانگریس کمیٹی کے زیر اہتمام گزشتہ روز منعقدہ آزادی کا امرت مہواتسو کی پدیاترا کا آغاز کرنے کے بعد کہاکہ آزادی حاصل ہوئے 75سال کا عرصہ گزرچکاہے۔

آزادی سے قبل انگریزوں نے اس ملک میں 200سال تک حکومت کی ہے۔کانگریس پارٹی کا قیام 1885میں ڈاکٹر ہیومیان نے عمل میں لایاتھا،اس وقت سے 1947تک مسلسل 62سال تک کانگریس پارٹی نے آزادی کیلئے جدوجہد کی او ر ہمیں آزادی دلائی۔بال گنگادھر تلک،گوپال کرشناگوکھلے،سبھاش چندر بوس،سردار ولبھ بھائی پٹیل،مہاتماگاندھی،جواہرلعل نہروکے علاوہ دیگر کئی قائدین نے اس ملک کیلئے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کیاہے۔آج ہمیں یہ آزادی نصیب ہوئی ہے تو وہ کانگریس پارٹی کی بدولت ہی ہے۔ہندو،مسلم،سکھ عیسائی کے علاوہ تمام طبقات کے لوگوں کی متحدہ جدوجہد کے نتیجے میں ہمیں یہ آزادی ملی۔

مگر افسوس کہ موجودہ حکومت ملک کو ترقی کی جانب آگے بڑھانے اور عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کی بجائے ملک کے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال کر ملک کے اکثر سرکاری اداروں کو پرائیویٹ والوں کے حوالے کرکے ملک کی ترقی میں رکاوٹ کھڑی کررہی ہے اور ملک کے عوام کو مشکل میں ڈال دیاہے۔ بدعنوان اور عوام دشمن مرکزی اور ریاستی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے اور کانگریس کو اقتدار پر لانے کیلئے ہر ایک کو جدوجہدکرنی ہوگی۔کے پی سی سی کارگزار صدر آر دھروانارائن،رکن کے مری گوڈاکے علاوہ دیگر موجودتھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...