منگلوروایئرپورٹ بم معاملہ: کمارا سوامی اور بی جے پی کے درمیان جاری ہے زبانی بمباری  

Source: S.O. News Service | Published on 22nd January 2020, 1:18 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

 منگلورو22/جنوری (ایس او نیوز) ایک طرف منگلورو ایئر پورٹ پر دھماکہ خیز مادہ (آئی ای ڈی) رکھنے والا ملزم آدتیہ راؤنے بنگلورو میں پولیس کے سامنے خودسپردگی کی ہے اور اپنا جرم قبول کرلیا ہے۔ جس کے بعد اسے گرفتار کرکے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔دوسری طرف اس معاملے پر سابق وزیراعلیٰ وزیراعلیٰ کمارا سوامی اور بی جے پی کے درمیان زبردست زبانی بمباری شروع ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ کمارا سوامی نے اس پورے معاملے کو ہی مشکوک قرار دیتے ہوئے جلدازجلد تحقیقات مکمل کرنے کی مانگ کی تھی اور شبہ ظاہر کیا تھا کہ تحقیقات میں تاخیر سے پولیس اس معاملے کو کوئی اور رنگ دے سکتی ہے۔

کمارا سوامی کے اس موقف سے تلملائی ہوئی بی جے پی کے باضابطہ ٹویٹر ہینڈل پرایک ٹویٹ کے ذریعے کمارا سوامی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ”انہوں نے سرجیکل اسٹرائک پر شک ظاہر کیا تھا۔انہوں نے چھیڑ چھاڑ سے تیارکی گئی سی ڈی جاری کرتے ہوئے کہا تھاکہ منگلورو میں پر امن احتجاجی مظاہرین تشدد میں ملوث نہیں تھے۔ اب انہوں نے زندہ بم کو ناکارہ بنانے کے سلسلے میں پولیس پر الزام لگایا ہے۔ کیا کمارا سوامی کے لئے خوشامدانہ سیاست کی کوئی حد بھی ہے؟وہ جہادیوں کے لئے کیوں تڑپ رہے ہیں؟“

کمارا سوامی پر بی جے پی کس حد تک بھڑکی ہوئی ہے اس کا اندازہ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی کے بیان سے ہوتا ہے جس میں انہوں نے کمارا سوامی کے بیان کو ملک سے غداری کے مترادف قرار دیا ہے۔بنگلورو میں اخبار ی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پرہلاد جوشی نے کہاکہ ہندوستان نے بڑے پیمانے پر دہشت گردی کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے اور پوری دنیا کے لئے ایک مثال بن گیا ہے۔ ”ہندوستان پاکستا ن کو تنہا کرنا اوراس کے دہشت گردوں کو تیار کرنے اور انہیں دوسرے ممالک میں بھیجنے کے منصوبوں کو دنیا کے سامنے کھول دینا چاہتا ہے۔ کمارا سوامی جیسے لوگوں کے بیانات ہندوستان کے دشمنوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔میرا مطالبہ ہے کہ کمارا سوامی اپنی اس کوتاہی کے لئے عوام سے فوراً معافی مانگیں۔“

ادھر کمارا سوامی نے بی جے پی پر حملہ جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے بی جے پی نے اقتدار سنبھالا ہے ریاست میں تشدد اور خوف وہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ایسا لگتا ہے کہ ایئر پورٹ پر بم برآمد ہونا اور پھر اسے ناکارہ بنانا گویا پولیس کی طرف سے کسی مشق (mock drill) کا حصہ تھا۔میں نے دیکھا کہ بم ناکارہ بنانے پر صرف دھواں سا اٹھ رہا تھا۔اس سے سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا حکومت جنوبی کینرا کے عوام کو خوف زدہ کرنا چاہتی ہے۔“ 

خیال رہے کہ مشتبہ دھماکہ خیز مادہ کو ناکار بنانے میں بم اسکواڈ کو کافی وقت لگا تھا اور اس کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ اسکواڈ کے پاس موجود پرانے کیبل کام نہیں کرپائے تھے اس لئے دوبارہ نئے کیبل منگوا کربم کو ناکارہ بنایا گیا تھا۔

کمارا سوامی نے کہا کہ میرا احساس ہے کہ کچھ تنظیمیں اورادارے فرقہ وارانہ غلط فہمیاں پھیلانے اور تشدد برپا کرنے میں مصروف ہیں، تاکہ ان کے خفیہ ایجنڈے پر عمل کیا جاسکے۔بی جے پی کے صدر سنجیو منٹادو رنے بیان دیا تھا کہ بنگلورو کے نمہانس میں کمارا سوامی کے دماغ کا علاج ہونا چاہیے۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشمول مودی اور امت شاہ ہر ایک کے دماغ کی جانچ (برین میاپنگ) کی جانی چاہیے۔کمارا سوامی نے منگلورو میں سی اے اے، این پی آر اور این آر سی کے منفی نتائج کے سلسلے میں گھر گھر جاکر عوامی بیداری لانے کی مہم کا آغاز کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...