مغربی ژون کے آئی جی پی نے کیا بھٹکل کا دورہ ۔ کورونا وباء کی روک تھام کے انتظامات کا لیا جائزہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th April 2020, 7:37 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 8/اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل میں کورونا وائرس وباء کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات اور لاک ڈاؤن کی صورتحا ل کا جائزہ لینے کے لئے مغربی ژون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس دیوجیوتی نے آج بھٹکل شہر کا دورہ کیا۔

 منگلورو سے سیدھے بھٹکل پہنچنے کے بعد آئی جی پی نے سب سے پہلے شہر کی اہم سڑکوں سے گزرتے ہوئے لاک ڈاؤن کی موجودہ حالت کا معائنہ کیا۔ اس کے بعدٹاؤن پولیس اسٹیشن میں پہنچ کرپولیس کی طرف سے کیے گئے تحفظاتی اقدامات کا جائزہ لیا۔  پھر اخباری نمائندوں سے بات چیت کی۔ جس میں انہوں نے کہاکہ حکومت کی سطح پرتحفظاتی نقطہ نظرسے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔آئندہ 14اپریل کے بعد لاک ڈاؤن ختم ہوگا یا نہیں اس بارے میں ابھی کچھ کہا نہیں جاسکتا۔اس کے علاوہ  14اپریل کے بعد حفاظتی بندوبست کس طرح کا ہوگا اور دوسرے مقامات پر پھنسے لوگوں کو اپنے اپنے گھروں تک پہنچنے کی چھوٹ ملے گی یا نہیں، یہ بھی کہنا مشکل ہے۔

 آئی جی پی نے کہا کہ کورونا وبا ء کے سلسلے میں بھٹکل سے متعلق کوئی خاص بات نہیں ہے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد شک ہونے پر ہی کسی بھی شخص کو مزید جانچ کے لئے اسپتال لایا جاتا ہے۔صرف بھٹکل کی سرحد ہی نہیں بلکہ ضلع کے تمام تعلقہ جات کی سرحدوں کو بند کردیا گیا ہے اور لوگوں کی آمد ورفت پر پابندی لگادی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 2مہینے قبل کووڈ 19کے سلسلے میں لوگوں کے اندر اتنی بیداری نہیں تھی۔ اب عوام بھی اس کی سنگینی کو سمجھ رہے ہیں اور خود ہی آگے بڑھ کر اپنی جانچ کروا رہے ہیں۔ہمیں جب بھی کوئی اطلاع ملتی ہے تو پھر ہم فوری طور پر اس کی طرف توجہ دیتے ہیں اور مناسب کارروائی کرتے ہیں۔

 آئی جی پی نے بھٹکل کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے ان میں سے اکثر کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے،جو ایک اچھی بات ہے۔اگلے جو بھی اقدامات ہونگے وہ سرکاری احکام کے مطابق ہی انجام دئے جائیں گے۔

 اس موقع پر ان کے ساتھ ضلع ایس پی شیو پرکاش دیوراج،  بھٹکل ڈی وائی ایس پی گوتم اور ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر ایچ بی کوڈگونٹی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری؛ چھ مکانوں کو نقصان؛ بعض راستوں کی حالت بد سے بدترہونے پر عوام سخت پریشان

بھٹکل سمیت ساحلی علاقوں اور ملناڈ وغیرہ  میں گذشتہ ایک ہفتہ سے  موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، بھٹکل میں ویسے تو  تھوڑے تھوڑے وقفے کے بعد  زوردار بارش ہورہی ہے تو وہیں  ملناڈ اور پڑوسی   علاقوں میں زبردست بارش ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں جس کے نتیجے میں ہوناور  کے ...

ہاسن نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار کار کی پیچھے سے لاری کو ٹکر؛ تین ہلاک ایک شدید زخمی

شہر سے قریب 70 کلو میٹر دور بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے  تین لوگ اُس وقت ہلاک ہوگئے جب اُن کی کار ہاسن نیشنل ہائی وے 75 پر تیز رفتاری  کے ساتھ   ایک ٹرک سے ٹکراگئی۔ حادثہ سنیچر رات قریب  آٹھ بجے پیش آیا۔

بھٹکل : شمالی کینرا کے اراکین اسمبلی نے کی کرناٹک کے وزیراعلیٰ ایڈی یورپا کے ساتھ صف بندی

ریاستی حکومت کے بی جے پی کیمپ میں اس وقت وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا کے خلاف بغاوت کے سُر تیز ہوتے جارہے ہیں۔  ایم ایل سی وشوا ناتھ اور دیگر دو ایک اراکین اسمبلی نے یکے بعد دیگرے مختلف زاویوں سے وزیر اعلیٰ پر زبانی حملوں کا محاذ کھول رکھا ہے۔ اس پس منظر میں دونوں خیموں کی لام بندی بھی ...

کرناٹک میں 21 جون سے کورونا لاک ڈاون میں مزید راحت کا اعلان؛ شام پانچ بجے تک تمام دکانوں کو کھولنے کی اجازت؛ پبلک ٹرانسپورٹ پر سے بھی پابندی ہٹی

  کووِڈ لاک ڈاون میں اب 21 جون بروز پیر سے 5 جولائی تک مزید     چھوٹ دینے کا اعلان کیا  گیاہے۔  سنیچر شام کو کرناٹک کے وزیراعلیٰ یڈ یورپا نے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  بتایا کہ   کرناٹکا میں آن لاک  2.0 بنگلور اربن، اُترکنڑا، بیلگاوی، منڈیا، کوپّل، چکبالاپور، ...

بھٹکل : شمالی کینرا کے اراکین اسمبلی نے کی کرناٹک کے وزیراعلیٰ ایڈی یورپا کے ساتھ صف بندی

ریاستی حکومت کے بی جے پی کیمپ میں اس وقت وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا کے خلاف بغاوت کے سُر تیز ہوتے جارہے ہیں۔  ایم ایل سی وشوا ناتھ اور دیگر دو ایک اراکین اسمبلی نے یکے بعد دیگرے مختلف زاویوں سے وزیر اعلیٰ پر زبانی حملوں کا محاذ کھول رکھا ہے۔ اس پس منظر میں دونوں خیموں کی لام بندی بھی ...

کیا اکتوبر تک کورونا کی مزید ایک لہر ملک کو دہلائے گی ؟ کیا کہتے ہیں ماہرین

کورونا وائرس کی دوسری لہر نے جس طرح سے ملک میں تباہی مچائی ہے ، اس کے بعد مسلسل تیسری لہر کو لے کر اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ سرکار کے چیف سائنٹفک ایڈوائزر واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ تیسری لہر ضرور آئے گی ، لیکن اس بات پر ابھی ریسرچ جاری ہے کہ تیسری لہر کتنی خطرناک ہوگی ۔ اب نیوز ...

ٹمکوروضلع میں کورونا پر مکمل قابوپانے کے بعد ہی لاک ڈاؤن ہٹانے کے بارے میں غور کیاجائے گا:ریاستی وزیر مادھوسوامی

آئندہ ایک ہفتے کے دوران توقع کے مطابق ضلع کے تمام تعلقوں میں بھی کوروناکے معاملات پر قابوپانے میں کامیابی ملی تو لاک ڈاؤن ہٹادئے جانے کے بارے میں غور کیاجائے گا۔یہ بات ریاستی وزیر برائے چھوٹی آبپاشی وضلع نگران کاروزیرجے سی مادھوسوامی نے کہی۔

بھٹکل میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری؛ چھ مکانوں کو نقصان؛ بعض راستوں کی حالت بد سے بدترہونے پر عوام سخت پریشان

بھٹکل سمیت ساحلی علاقوں اور ملناڈ وغیرہ  میں گذشتہ ایک ہفتہ سے  موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، بھٹکل میں ویسے تو  تھوڑے تھوڑے وقفے کے بعد  زوردار بارش ہورہی ہے تو وہیں  ملناڈ اور پڑوسی   علاقوں میں زبردست بارش ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں جس کے نتیجے میں ہوناور  کے ...

کیا اکتوبر تک کورونا کی مزید ایک لہر ملک کو دہلائے گی ؟ کیا کہتے ہیں ماہرین

کورونا وائرس کی دوسری لہر نے جس طرح سے ملک میں تباہی مچائی ہے ، اس کے بعد مسلسل تیسری لہر کو لے کر اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ سرکار کے چیف سائنٹفک ایڈوائزر واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ تیسری لہر ضرور آئے گی ، لیکن اس بات پر ابھی ریسرچ جاری ہے کہ تیسری لہر کتنی خطرناک ہوگی ۔ اب نیوز ...

آصف، دیوانگنا، نتاشا ضمانت معاملہ: دہلی پولیس کی اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت، تینوں سماجی کارکنان کو نوٹس جاری

 شمال مشرقی دہلی فسادات کے تین ملزمان آصف اقبال تنہا، دیوانگنا کالیتا اور نتاشا نارووال کی ضمانت پر رہائی کے خلاف آج دہلی پولیس کی عرضی پر سپریم کورت میں سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف پولیس کی اپیل پر رہا ہونے والے تینوں کارکنان کو نوٹس جاری کئے ہیں۔

عوام اپنا پیٹ کاٹ رہی ہے اور مودی حکومت عوام کی جیب: پرینکا گاندھی

ہندوستان کی عوام پر مہنگائی کی مار جاری ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مہنگائی کو لے کر مودی حکومت کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوام اپنا پیٹ کاٹ رہی ہے اور مودی حکومت عوام کی جیب کاٹ رہی ہے۔

کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کی گئی تو تیسری لہر جلد دستک دے گی: ہائی کورٹ

 دہلی ہائی کورٹ نے لاک ڈاؤن کی پابندیاں ختم کئے جانے کے بعد راجدھانی کے بازاروں میں کورونا سے متعلق اصولوں کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ کورونا سے متعلق رہنما ہدایات کی اس طرح کی خلاف ورزیوں سے حالات خراب ہونے کا خدشہ ہے اور اس کی قطعاً ...