ویسٹرن رینج انسپکٹر جنرل آف پولس کا بھٹکل میں جامع مسجد سمیت تاریخی مقامات کا دورہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th December 2018, 9:49 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 15/ڈسمبر (ایس او نیوز)  ویسٹرن رینج انسپکٹر جنرل آف پولس(آئی جی پی)  ارون چکرورتی نے آج سنیچر کو بھٹکل میں ہاڈولی مندر، جامع مسجد، مونی بسدی اور پرانا تاریخی مکان برنی گھرکا دورہ کیا اور ذمہ داران سے مل کر متعلقہ مقامات کی مکمل جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے بتایا کہ بھٹکل کی تاریخ کافی پرانی ہے اور انہوں نے کتابوں میں بھٹکل کے تعلق سے  کافی کچھ پڑھا ہے، انہوں نے بتایا کہ عرب کلچر ،جین کلچر اور بھٹکل میں شیر میسور ٹیپو سلطان کی مسجد  وغیرہ  کے متعلق  کافی  معلومات کتابوں کے ذریعے حاصل کی ہیں، مگر متعلقہ مقامات کا خود جاکر جائزہ لینا چاہتا تھا، اسی مقصد کے تحت آج بھٹکل میں ان علاقوں کا دورہ کیا ہوں۔ 

جامع مسجد میں  ان کی آمد کے موقع پر جماعت المسلمین کے صدر جناب ایس پی شفیع،  جنرل سکریٹری مولوی طلحہ رکن الدین ندوی، سکریٹری اول جناب ایس ایم عبدالعظیم،  نائب قاضی مولانا عبدالرب ندوی، نائب صدر دوم جناب ایس جے سید ہاشم، سابق صدر جناب جان عبدالرحمن محتشم   ودیگر کافی لوگ موجود تھے۔

آئی جی پی کو مسجد کے تعلق سے پرانے ریکارڈس دکھائے گئے جس کے مطابق جامع مسجد 850 ہجری  میں تعمیر ہوئی تھی، مسجد کے ایک مینار کے اوپر چونکہ سونے کا کلس لگا ہوا ہے، اس لئے یہ  مسجد چِنن پلّی (یعنی سونے کی مسجد) کے نام سے معروف ہے۔

آئی جی پی کے ہمراہ ضلع اُتر کنڑا کے ایس پی مسٹر  ونائک پاٹل، بھٹکل ڈی وائی ایس پی مسٹر ویلنٹائن ڈیسوزا، بھٹکل سرکل پولس انسپکٹر گنیش سمیت کافی دیگر پولس اہلکار موجود تھے۔ بتایا گیا ہے کہ آئی جی پی آرون چکرورتی ہوناور کا دورہ کرنے  کے بعد بھٹکل پہنچے تھے،  متعلقہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد مینگلور کے لئے روانہ ہوگئے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔