ویسٹ انڈیز 2019 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے براہِ راست کوالیفائی کرنے میں ناکام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2017, 9:30 PM | اسپورٹس |

دبئی،20ستمبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)دو مرتبہ عالمی چیمپیئن رہنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ ہارنے کے بعد 2019 کے ورلڈ کپ میں براہ راست جگہ بنانے میں ناکام ہو گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کی شکست کا فائدہ سری لنکا کو پہنچا جو کہ آٹھویں اور آخری براہ راست پوزیشن حاصل کر کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر گئی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ضوابط کے مطابق ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی لیکن انگلینڈ سے شکست کے بعد ویسٹ انڈیز اپنے 78 پوائنٹس میں اگلے دس دنوں میں اتنا اضافہ نہیں کر سکتی کہ وہ سری لنکا کے 86 پوائنٹس کو عبور کر لے۔انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز میں ویسٹ انڈیز کو کم از کم 4۔0 یا 5۔0 صفر سے کامیابی حاصل کرنی تھی۔اس شکست کا مطلب ہے کہ 1975 اور 1979 کے ورلڈ کپس کی فاتح ویسٹ انڈیز کو عالمی کپ میں شامل ہونے کے لیے آئی سی سی کے دس ملکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ مقابلوں میں شرکت کرنی ہوگی۔اس ٹورنامنٹ میں ویسٹ انڈیز کا سامنا افغانستان، زمبابوے، آئرلینڈ اور دیگر ٹیموں سے ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ میں پہلی دو پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں انگلینڈ میں کھیلے جانے والے 2019 ورلڈ کپ کا حصہ بن سکیں گی۔یہ ٹورنامنٹ اگلے سال انگلینڈ میں 30 مئی سے 15 جولائی تک کھیلا جائے گا۔

ادھر سری لنکا کی ایک روزہ ٹیم کے کپتان اپل تھرانگا نے آئی سی سی سے بات کرتے ہوئے ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی حاصل کرنے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہماری ٹیم ابھی مشکل دور سے گزر رہی ہے لیکن میں اپنی ٹیم کے شائقین کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے اس مشکل مرحلے میں ہمارا ساتھ دیا۔'انھوں نے کہا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ان کی ٹیم ہمیشہ اچھا کھیل پیش کرتی ہے اور وہ مستقبل میں بھی ایسا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...