مغربی گریجویٹس حلقہ کے انتخابات؛ جملہ پولنگ 70 فیصد، بھٹکل میں 76فیصد پولنگ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th October 2020, 2:14 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 28 اکتوبر (ایس او نیوز)  اُترکنڑا، دھارواڑ، گدگ اور ہاویری اضلاع کی حدود پر مشتمل کرناٹک مغربی گریجویٹ حلقہ کے  انتخابات آج بدھ کو پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئے جس میں جملہ 70.11 فیصد پولنگ درج کی گئی ہے۔

اس حلقہ کے جملہ ووٹروں کی تعداد74,278 ہے جس میں 47,954 مرد اور 26,673 خواتین ہیں دیگر جنس کے بھی 11 ووٹرس اس حلقہ میں ہیں۔ ان میں سے 52,080 ووٹروں نے اپنی حق دہی کا استعمال کیا۔

چار اضلاع پر مشتمل اس حلقہ میں گدگ میں سب سے زیادہ پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ یہاں جملہ   15,978ووٹروں نے پولنگ کی اور 74.59 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی، دوسرے نمبر پر اُترکنڑا  رہا جہاں  71.08 فیصد پولنگ ہوئی۔ دھارواڑ میں 68.65فیصد اور ہاویری جہاں سب سے زیادہ  23,603 ووٹرس پائے جاتے ہیں67.89 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

اُترکنڑا میں 71 فیصد پولنگ:  ضلع اُترکنڑا میں انتخابات کے لئے  26  پولنگ بوتھ قائم کئے گئے تھے۔ جملہ 13,148 ووٹروں میں سے 9,346 لوگوں نے پولنگ میں حصہ لیا اس طرح یہاں پولنگ کا تناسب 71.08 فیصد درج کیا گیا۔

بھٹکل میں 76 فیصد پولنگ:  بھٹکل میں جملہ ووٹروں کی تعداد 968 ہے جس میں سے 738 ووٹروں نے اپنی حق رائے دہی کااستعمال کیا۔ اس طرح بھٹکل میں 76.24 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...