مغربی بنگال حکومت کا بڑا فیصلہ، یکم جون سے مساجد سمیت تمام عبادت گاہیں کھولنے کی اجازت

Source: S.O. News Service | Published on 30th May 2020, 11:49 AM | ملکی خبریں |

کلکتہ ،30؍مئی (ایس او نیوز؍یواین آئی) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یکم جون سے ریاست میں مذہبی مقامات کو کھولنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مندر، مسجد گرودوارہ اور دیگر مذہبی مقامات کھولے جائیں گے مگر 10 سے زیادہ افراد ایک ساتھ جمع نہیں ہوسکتے ہیں۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ سماجی فاصلہ کو بہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مذہبی مقامات کو کھولنے کا مطلب ہر گزیہ نہیں ہے کہ بھیڑ جمع کرنے کی عام اجازت ہوگی۔ سماجی فاصلہ کو بہر صورت قائم رکھا جائے گا۔ مذہبی مقامات پر کسی بھی طرح کے اجتماعت کی پابندی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مسجد، مندر ، کلیسا اور گرودوارہ کھلیں گے مگر اجتماع نہیں ہوگا۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مذہبی مقامات کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی کہ صفائی کا خیال رکھنا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ صفائی کا بہر صورت خیال رکھا جائے اور حفظان صحت کے قوانین پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاستی حکومت سیلاب سے متاثرہ 7؍اضلاع میں امدادی سامان بھیجا جارہا ہے ۔ دوائیں اور بچوں کے خوراک بھی بھیجے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امفان طوفان کی وجہ سے ریاست کو بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے اور امداد کی فراہمی کے ساتھ تعمیر نو کی کوشش کی جارہی ہے ۔ امفان کے ہونے والے نقصانات کا دے دی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلہ کی پابندیوں کے ساتھ مذہبی سرگرمیوں کو عبادت گاہوں میں جاری رکھنے کی اجازت دینے کا ریاستی حکومت کی سطح پر فیصلہ لیا جا چکا ہے۔ اس سلسلہ میں مرکزی حکومت کو ایک تجویز ریاستی حکومت کی طرف سے روانہ کی جاچکی ہے۔ جیسے ہی اس ضمن میں مرکز کے رہنما خطوط و ضع ہوں گے ریاستی حکومت کی طرف سے تمام عبادت گاہوں کو اجازت دے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مندر، مسجد اور گر جا گھروں کو کھولنے کی اجازت دینے کے ساتھ ہی اور بھی متعدد سرگرمیوں کی اجازت دینے کے لئے حکومت کی طرف سے تجویز مرکزی حکومت کو روانہ کی جاچکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...