پانچویں مرحلے کی پولنگ ختم، 80 فیصد سے زائد ووٹنگ

Source: S.O. News Service | Published on 18th April 2021, 12:07 PM | ملکی خبریں |

کولکاتا، 18؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)  مغربی بنگال میں پانچویں مرحلے کی پولنگ ختم ہوگئی ہے اور الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق تشدد اور جھڑپ کے معمولی واقعات کے دوران 45 حلقوں میں 15,789 پولنگ بوتھز پر ایک کروڑ سے زائد ووٹروں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔ کمیشن کے ذرائع کے مطابق شام 5 بجے تک 78.36 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔ کمیشن کے ذرائع کے مطابق 81 فیصد سے زائد پولنگ ہونے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق شام 6.30 بجے تک کالمپونگ میں 69.56 دارجلنگ میں 74.70فیصد، جلپائی گوڑی میں 81.61فیصد ، شمالی 24پرگنہ میں 85.14 فیصد، ندیا میں 81.50 فیصد اور مشرقی بردوان میں 81.76 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔

دی گنگا اسمبلی حلقہ کے علاقے کرولگچہ میں مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ سنٹرل فورسز نے فائرنگ کی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہاں پرامن ماحول میں پرامن ووٹنگ جاری تھی۔ اچانک ہی مرکزی فورسز کے 8-9 اہلکار نے فائرنگ کردی۔ تاہم اس معاملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔

پولنگ کے دن وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور ممتا بنرجی نے ریلیوں سے خطاب کیا۔ ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر الیکشن کمیشن سے شکایت ہی کہ کس اجازت سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا فون ٹیپ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب راجارہاٹ میں بی جے پی کے امیدوار اور سابق میئر بدھان نگر سبیاچی دتہ نے الزام لگایا ہے کہ ترنمول کانگریس کے غنڈوں نے ان کا گھیرائو کرکے نعرے بازی کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...