عید الفطر کی رعایت کیے بغیر لاک ڈاؤن کی مدت میں 30 مئی تک توسیع کی جائے: امام ایسوسی ایشن

Source: S.O. News Service | Published on 10th May 2020, 4:49 PM | ملکی خبریں |

کولکاتہ،10؍مئی (ایس او نیوز؍یو این آئی) مغربی بنگال امام ایسوسی ایشن نے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے نام خط لکھ کر کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کھولنے کا فیصلہ عید کے پیش نظر نہیں کیا جائے اگر حالات کا تقاضا ہے تو عید کی رعایت کئے بغیر لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کردیا جائے۔

امام ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد یحیٰ نے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے نام خط میں کہا ہے کہ 19مئی تک ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔دس دنوں بعد یہ لاک ڈاؤن کی مدد مکمل ہونے والی ہے تاہم اس وقت کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ایسے میں کسی قسم کی نرمی ریاست میں کورونا وائرس کی وبا کو پھیلا سکتا ہے اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ 30مئی تک لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کردیا جائے۔

خیال رہے کہ 24یا پھر 25اپریل کو عید الفطر ہونے کا امکان ہے۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریاست کی تمام مساجد بند ہیں۔رمضان کے باوجود کسی بھی مسجد میں نماز تراویح نہیں ہورہی ہے اور نہ جماعت ہورہی ہے۔ایسے میں یہ سوال اٹھنے لگا ہے کہ عید کے موقع پر کیا ہوگا۔کیوں کہ تیسرے مرحلے میں بہت سی رعایتیں دی گئی ہیں مگر مذہبی اجتماعات پر اب بھی پابندی ہے۔ایسے میں سوال اٹھنے لگا ہے کہ لاک ڈاؤن 4نافذ ہوتا ہے تو کیا نماز عید کی اجازت ہوگی؟۔

کورونا مہاماری میں اضافے کی وجہ سے اگلے چند دنوں میں مزید قرنطینہ سنٹر کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ایسے میں جامع مسجد غوثیہ ایک بڑی ضرورت پوڑی کرسکتی ہے۔

امام ایسوسی ایشن نے کہا کہ ریاست کے عوام کی صحت سے بڑھ کر ہماری خوشی نہیں ہے۔بلاشبہ عید الفطر مسلمانوں کا سب سے بڑے تہوار ہے اور اس کا سال بھر انتظار کیا جاتا ہے مگر ہم اس کیلئے لوگوں کے صحت او ر ریاست کے مفادات کو ترک نہیں کرسکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...