مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھی لاک ڈاؤن میں توسیع کی حامی

Source: S.O. News Service | Published on 9th April 2020, 5:55 AM | ملکی خبریں |

کولکتہ،9؍اپریل (ایس او یوز؍یواین آئی) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے لاک ڈاؤن کے خاتمے سے متعلق کہا ہے کہ وزیرا عظم نریندر مودی نے آل پارٹی میٹنگ میں لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کا اشارہ دیا ہے -

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی آل پارٹی میٹنگ میں ترنمو ل کانگریس کی نمائندگی ممبر پارلیمنٹ سدیپ بندو پادھیائے نے کیا-کورونا سے نمٹنے کیلئے ملک بھر میں 21 روزہ لاک ڈاؤن جاری ہے - لاک ڈاؤن کے دوران تمام سرکاری اور نجی ٹرانسپورٹ سروس بند ہیں - اسکول، کالج، متعدد سرکاری نجی دفا تر بھی بند ہیں - تاہم، کچھ ہنگامی خدمات لاک ڈاؤن سے باہر ہیں - لاک ڈاؤن کے علاوہ کوروناوائرس پر قابو پانے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے - معاشرتی فاصلے سے ہی وائرس سے نجات پانا ممکن ہے -

وزیرا عظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آل پارٹی میٹنگ میں ملک کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا-میٹنگ میں وزیرا عظم مودی نے لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافے کا اشارہ دیا ہے -تاہم وزیرا عظم نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں اضافے کا فیصلہ وزرائے اعلیٰ کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد ہی کیا جائے گا-

اس درمیان متعدد ریاستوں نے لاک ڈاؤن میں اضافہ کرنے کی اپیل کی ہے - اس کے علاوہ متعدد ماہرین نے بھی لاک ڈاؤن میں اضافہ کا مشورہ دیا ہے -ماہرین کے مطابق اگر لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا تو ملک میں پہلے سے کہیں زیادہ کورونا وائرس کے پھیلنے کا اندیشہ ہوجائے گا-

مرکزی حکومت کے ذریعہ تشکیل ماہرین کی کمیٹی اس پر غور کررہی ہے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے اس سے قبل لاک ڈاؤن میں معمولی چھوٹ دینے کا اشارہ دیا تھا مگرآج انہوں نے وزیرا عظم مودی کی آل پارٹی میٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ ہوسکتا ہے -

انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کی پریشانیوں کا خیال ہے اور لاک ڈاؤن کی قیمت سرکار بھی بڑے پیمانے پر چکارہی ہے مگر عوام کی صحت کا بھی ہمیں ہی خیال رکھنا ہے -کل وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے پھول اور غیر منظم سیکٹر کو کھولنے کا اشارہ دیا تھا اور کہا تھا کہ معاشرتی فاصلے کو بہر صورت برقرار رکھا جائے گا-

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...