بنگال: بی جے پی لیڈر بسواجیت داس ٹی ایم سی میں شامل، ایسا کرنے والے تیسرے رکن اسمبلی

Source: S.O. News Service | Published on 1st September 2021, 12:07 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کولکاتا،یکم ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مغربی بنگال میں بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) کے رکن اسمبلی بسواجیت داس نے منگل کے روز ریاست کی برسراقتدار جماعت ٹی ایم سی (ترنمول کانگریس) میں شمولیت اختیار کر لی۔ بسواجیت بی جے پی سے تعلق رکھنے والے ایسے تیسرے رکن اسمبلی ہیں جنہوں نے اسمبلی انتخابات کے بعد ٹی ایم سی میں شامل ہوئے ہیں۔

بسواجیت داس ماضی میں ٹی ایم سی میں ہی تھے لیکن اسمبلی انتخابات سے قبل وہ بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔ پیر کے روز بسنوپور سے بی جے پی کے رکن اسمبلی تنمے گھوش ٹی ایم سی میں لوٹ آئے تھے۔ اس سے قبل 11 جون کو مکل رائے نے ٹی ایم سی جوائن کی تھی۔

ٹی ایم سی میں شامل ہوتے ہوئے بسنوپور کے رکن اسمبلی تنمے گھوش نے پیر کے روز الزام عائد کیا تھا کہ بی جے پی انتقامی سیاست میں ملوث ہے۔ گھوش نے دعویٰ کیا تھا کہ بی جے پی مغربی بنگال کے لوگوں کے درمیان گڑبڑی پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ ٹی ایم سی میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں سبھی سے مغربی بنگال کی فلاح و بہبود کے لئے ٹی ایم سی میں شمولیت اختیار کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

کیرالہ میں سیلاب کی صورتحال سنگین، 23 افراد ہلاک، انخلاء کا کام جاری

کیرالہ میں سیلاب کی صورتحال بہت سنگین ہے اور اطلاعات کے مطابق ابھی تک 23 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 20 تاریخ سے ریاست میں پھر زبردست بارش کے امکان ہیں ۔دوسری جانب کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے اتوار کو کہا کہ ریاستی حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں سے ...

کانگریس میں اختلاف کے بڑھتے سر، سی ڈبلیو سی کی میٹنگ کوبتایادکھاوا، سینئر لیڈر نٹور سنگھ نے کہا ’’21 سالوں سے سونیا گاندھی ہیں پارٹی کی باس‘‘

کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے ایک دن بعد پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے سونیا گاندھی کے بارے میں بڑا بیان دیا ہے۔ سابق وزیر خارجہ نٹور سنگھ نے سی ڈبلیو سی کے اجلاس کو رسمی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی گزشتہ 21 سالوں سے پارٹی کی سربراہ ہیں۔

نوجوت سدھو نے سونیا گاندھی کولکھا خط کابینہ میں نئے وزیر بنانے سمیت 13 نکاتی ایجنڈا کیاپیش

پنجاب میں کانگریس کی مشکلات اب بھی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ پنجاب کانگریس کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ اور پھر ڈرامائی انداز میں واپس آنے والے نوجوت سنگھ سدھو جنہوں نے اب ایک نیا مطالبہ پیش کیا ہے۔

امریندر سنگھ کی جگہ آپ کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنا رہے ہیں ! راہل گاندھی کے بتاتے ہی روپڑے تھے چرنجیت چننی

چرنجیت سنگھ چننی کو کانگریس پنجاب کا اگلا وزیر اعلیٰ بنا رہی ہے، یہ خبر انہیں راہل گاندھی نے فون پر دی۔ کانگریس کے سابق صدر نے ہفتہ کو اس کال کی وضاحت کی۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں راہل نے کہا کہ جب انہوں نے چننی سے کہا کہ وہ اگلے وزیراعلیٰ ہوں گے تو وہ رو پڑے،چنی کو یقین ...

کونکن ریلوے سروس کے مکمل ہوئے31 سال ۔ سورتکل - انکولہ کے درمیان کیا رو - رو سروس کا آغاز 

کونکن ریلوے سروس کے 31 سال مکمل ہونے پر ورچیول جشن منایا گیا اور اس موقع پر سورتکل - انکولہ کے درمیان مال بردار ٹرکس / کنٹینرس  لے جانے والے ٹرکس کی نقل و حمل کے لئے رول آن - رول آف (رو - رو) سروس کا شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ۔

آئی پی ایل 2021: کولکاتہ تیسری مرتبہ آئی پی ایل کے فائنل میں ، راہل ترپاٹھی نے چھکا لگا کر دلائی جیت

)  آئی پی ایل 2021 کا خطابی مقابلہ اب کولکاتہ نائٹ رائیڈرس اور چنئی سپرکنگس کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ کے کے آر نے کوالیفائر 2 کے میچ میں دہلی کیپیٹلز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ دہلی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہی تھی اور اس کو کوالیفائر 1 میں چنئی سپرکنگس نے شکست دی تھی ۔ میچ ...

چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ کا آر ایس ایس پر حملہ: کہا،’ وہ فسادات بھڑکاکر شہر تباہ کر یں گے‘

صوبہ کے کوردھاشہر میں فرقہ وارانہ تشدد کے بہانے بی جے پی اور آر ایس ایس کی ذیلی تنظیموں کا احتجاج جاری ہے۔ دریں اثناء ریاست کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے آر ایس ایس اور بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ یہ لوگ صرف دو چیزوں میں مہارت رکھتے ہیں۔

اترپردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کا فیصلہ مدارس میں اب ریاضی، تاریخ اور سائنس پڑھانا لازمی

اتر پردیش میں سرکاری منظوری والے مدارس کے طلبا کو آئندہ تعلیمی سیشن سے این سی ای آر ٹی نصاب کے مطابق لازمی موضوعات کی شکل میں ریاضی، تاریخ، سائنس اور سماجیات کی بھی تعلیم دی جائے گی۔ یو پی بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن نے مدرسہ ایجوکیشن کو دیگر اسکولوں کی تعلیم کے ساتھ یکساں لانے ...