ارون جیٹلی کے بیان پرچین کا جواب، یہ 1962والا چین نہیں ہے

Source: S.O. News Service | Published on 3rd July 2017, 7:46 PM | ملکی خبریں |

بیجنگ،3جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بھوٹان سرحد پرہندوستان اور چین کے درمیان سرحد ی تنازع پر وزیردفاع ارون جیٹلی کے بیان پر چین کی وزارت خارجہ  نے جواب دیا ہے۔چین نے کہا کہ یہ 1962والا چین نہیں ہے۔اس سے قبل ارون جیٹلی نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام کے دوران اس رفتار پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ 1962والا ہندوستان نہیں ہے،اس پر چین نے جواب دیا۔

چین نے یہ بھی کہا ہے کہ ہندوستان بھوٹان سرحد کے قریب ڈاکلا سے اپنی فوج کو ہٹالے۔چین کے مطابق، سکم کے سیکٹر پر ہندوستان اور چین کی سرحدیں مکمل طور پر واضح ہیں اور وہاں ہندوستانی فوج کی کارروائی ہندوستان کی ابھی تک کی حکومتوں کی حرکت کے ساتھ دھوکہ ہے۔
چین نے کہا کہ سکم پر1890کی چین اور برطانیہ کے اتحاد کی ہندوستان کے سابق وزیراعظم جواہرلال نہرو نے بھی حمایت کی تھی۔چین کے اس وقت کے وزیر اعظم چاؤ این لا کو بھیجے خط میں انہوں نے حمایت کی تھی۔چین کا کہنا ہے کہ ہندوستان اس معاہدہ کا احترام کرے اور ڈکو لا سے اپنی فوج کو واپس بلالے۔بتائیں کہ ڈاکلا علاقہ میں ہندوستان اور چین کے جوانوں نان کامبٹیو موڈ میں آمنے سامنے ہیں اور 1962کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان یہ سب سے طویل تناؤ ہے۔چین نے کہا کہ سکم سیکٹر میں چین-ہند کی سرحد واضح ہے اور وہاں ہندوستانی فوج کا قدم مختلف ہندوستانی حکومتوں کی طرف سے اپنائے گئے رخ کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہند-چین سرحد میں سکم واضح طور پرسر حد تک ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...