بھدراوتی میونسپل کونسل انتخابات میں ویلفیر پارٹی کی جانب سے 11 وارڈوں میں اتاریںگے امیدوا

Source: S.O. News Service | Published on 1st April 2021, 9:16 PM | ریاستی خبریں |

بھدراوتی،یکم اپریل (ایس او نیوز؍پریس ریلیز) میونسپل کونسل انتخابات میں ویلفیر پارٹی آف انڈیا(ڈبلیو پی آئی ) کی جانب سے شہر کے 35 وارڈوں میں سے 11 وارڈوں پر امیدوار میدان میں اتریںگے۔

اس سلسلے میں ڈبلیو پی آئی کے دفتر میں منعقدہ خصوصی نشست میں پارٹی کے ریاستی صدر اڈوکیٹ طاہر حسین کی صدارت میں اہم نشست کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جن وارڈوں میں امیدواروں کی مقابلہ آرائی ہوگی وہ 3،5،7،8،9،11،17،18،21، 24،33ہیں۔

اس سلسلے میںپارٹی کے ریاستی صدر اڈوکیٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی سیاسی اقدار پر خدمات انجام دےرہی ہے۔کئی میونسپل کونسل ، ٹائون پنچایت،گرام پنچایت میں ہمارے اراکین ہیں، آنے والے ضلع پنچایت انتخابات اورتعلقہ پنچایت انتخابات میں بھی ہماری جانب سے نمائندگی ہوگی۔ آج سماج کو اقدارپر مبنی سیاست کی ضرورت ہے۔ عوام اچھے سیاستدانوں کی تائید کریں۔

اس موقع پر ریاستی میڈیا سکریٹری جاگردار، ضلعی صدر مزمل انور، ضلعی جنرل سکریٹری ذیشان، بھدراوتی تعلقہ صدر ابوالخیر اورممکنہ امیدوار وپارٹی کے کارکنان موجودتھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔