بھٹکل تینگنگونڈی کے ماہی گیروں کو ایک ایک لاکھ روپیہ معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ لے کر ویلفئیر پارٹی نے تحصیلدار کو دیا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th August 2022, 5:24 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 8/اگست (ایس او نیوز) گذشتہ ہفتہ بھٹکل میں ہوئی  زبردست بارش میں جہاں کئی  مکانوں ، دکانوں  اور کھیتوں وغیرہ کو نقصان پہنچا وہیں ماہی گیروں کی کشتیاں اور مچھلیوں کا شکار کرنے والی بوٹوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، کئی ماہی گیروں کی کشتیاں سمندر میں بہہ کر لاپتہ بھی ہوئی ہیں  تو بعض  کی کشتیاں سمندر میں تیرتی ہوئی دوسرے اضلاع میں بھی کافی خراب حالت میں ملنے کی اطلاعات ہیں۔ 

2 اگست کی بارش میں بھٹکل تینگنگونڈی کے ماہی گیروں کی  بھی کشتیوں کو کافی نقصان پہنچا ہے اور کئی ایک کشتیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔ اس ضمن میں ویلفئیر پارٹی آف انڈیا کی طرف سے آج پیر کو  بھٹکل تحصیلدار  کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا جس میں  ایسے تمام ماہی گیروں کو  ایک ایک لاکھ روپیہ معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ  موسلادھار بارش کے باعث تینگنگونڈی میں    ماہی گیروں کی بڑی تعداد میں کشتیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں، حکومت کی جانب سے سروے بھی  کیا جاچکا ہے لیکن  ماہی گیروں کو ابھی تک کوئی معاوضہ یا راحت نہیں دی گئی ہے۔ میمورنڈم کے مطابق تینگنگونڈی کے ماہی گیروں  کی نو کشتیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں اور دیگر کئی ایک ماہی گیروں کو کشتیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے جس کے نتیجے میں   ماہی گیروں کا خاندان شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں ۔ میمورنڈم میں  تعلقہ انتظامیہ پر زور دیا گیا ہے کہ  وہ فوری طور پر ہر ماہی گیر کی کشتی کو ایک ایک  لاکھ روپیہ  معاوضہ ادا کرے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی طرف توجہ دیں۔

اس موقع پر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، اُترکنڑا کے جنرل سکریٹری آصف شیخ، خزانچی عبدالجبار اسدی، دیگر ذمہ داران فاروق شیخ، ظہور لاٹ وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...