ویلفئیر پارٹی صدر ڈاکٹر قاسم الیاس رسول کی بھٹکل آمد؛ ملک کو ہندو راشٹر بنانے والوں سے کہا؛ نقشہ پیش کریں؛ اینٹی سی اے اے تحریک کو قرار دیا ملک کی آزادی کے بعد کی سب سے کامیاب تحریک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th May 2022, 8:58 PM | ساحلی خبریں | ملکی خبریں |

بھٹکل 25 مئی (ایس او نیوز) ہندوستان کی آزادی کے بعد جو سب سے  کامیاب  تحریک اس ملک میں چلی وہ اینٹی سی اے اے ، اور اینٹی این آر سی تحریک تھی، جن خواتین کے تعلق سے کہا جاتا تھا  کہ  مسلمان اپنی خواتین کو چہار دیوار ی میں بند کرکےرکھتے ہیں، اُن کے ساتھ ظلم و  زیادتی   ہوتی ہے۔، اُن ہی خواتین نے  اینٹی  سی اے اے کی تحریک  چلائی ،  پانچ خواتین نے شاہین باغ میں جاکر دھرنا دیا پھر یہ تحریک اتنی منظم ہوکر آگے بڑھی کہ  پورے ملک میں شاہین باغ بنتا چلا گیا۔ یہ بات  ویلفئیر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سرگرم رکن  ڈاکٹر قاسم الیاس رسول نے کہی۔  انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے تعداد کی کبھی کوئی اہمیت نہیں  رہی ، ہم کبھی بھی اقلیت اور اکثریت کے فریب میں نہیں آتے،   ہماری تاریخ یہ بتاتی ہے کہ ہمارے 313 لوگوں نے کیا کیا تھا اور  تبوک میں ہم نے کیسا مقابلہ کیا ۔ ہماری تاریخ  یہ بھی  بتاتی  ہے  کہ اندلس کے ساحل پر جب ہم اُترے تھے   تو چند لوگوں نے  سب سے پہلا  کام یہ کیا تھا کہ اپنی کشتیوں کو جلادیا تھا، آج بھی وقت اس بات کا تقاضہ کررہا ہے کہ آپ کھڑے ہوجائیے، ظلم کا مقابلہ کیجئے، ہمت مت ہارئے،  اپنی کسی بھی چیز سے دستبردار ہونے کے لئے تیار مت ہویئے۔انہوں نے اعلان کیا کہ ہم نہ حجاب چھوڑیں گے، نہ دین، نہ پرسنل لاء اور نہ  ہی تہذیب چھوڑیں گے۔

بھٹکل میں  پارٹی کارکنان کے پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب قاسم الیاس رسول نے کہا کہ اس ملک میں جو کہتے ہیں کہ وہ   ملک  کو  ہندو راشٹر بنائیں گے ، ہم چاہتے ہیں کہ آپ ہندو راشٹر کا نقشہ پیش کریں،ا گرآپ  ملک کے دستور سے بہتر دستور لاسکتے ہیں تو لاکر دکھائیں، عوام کو بتائیں کہ   اُس ہندو راشٹرا میں دلتوں کا مقام کیا ہوگا،  خواتین، آدیواسیوں،  سماج کے دبے کچلے لوگوں اوراقلیتوں کا مقام کیا ہوگا ؟ ڈاکٹر قاسم الیاس رسول نے کہا کہ جن کے پاس  پوزیٹیو ایجنڈہ نہیں ہوتا وہی تخریب کے راستے پر چلتے ہیں اور وہی ہیٹ  کمپائن چلا تے ہیں۔ جناب الیاس صاحب نے کہا کہ ملک آج جس راستے پر جارہا ہے، اگر اس کو روکا نہیں گیا یا اس کی سمت بدلنے کی کوشش نہیں کی گئی تو   اس بات کا اندیشہ ہے کہ  اس ملک نے آزادی کے بعد جو کچھ بھی ایچومینٹ  حاصل کئے تھے وہ سب ضائع ہوجائیں گے۔

 

ویلفئیر پارٹی آف انڈیا کے اُترکنڑا ڈسٹرکٹ صدر ڈاکٹر نسیم خان نے افتتاحی کلمات پیش کئے، قومی جنرل سکریٹری  سبرامنی ارمیگم،   ریاستی صدر ایڈوکیٹ طاہر حُسین،  نائب  صدر شری کانت سالیان اور ریاستی جنرل سکریٹری  انجینر حبیب اللہ نے بھی  اس موقع پر اپنے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے عوام الناس سے ویلفئیر پارٹی آف انڈیا سے جڑنے کی ترغیب دی۔ قمر الدین مشائخ نے پروگرام کی نظامت کی اور عبدالماجد کولا نے آخر میں شکریہ ادا کیا۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے  رکن مولوی عبدالعلیم قاسمی،  مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے صدر ایس ایم پرویز سمیت دیگر کئی ذمہ داران اسٹیج پر  موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...