بھٹکل میں ویلفئیر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے دستور بچاؤ،شہریت بچاؤ مہم؛ 23 سے 30 جنوری تک مختلف پروگراموں کے ذریعے چلائی جائے گی مہم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd January 2020, 8:40 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:23؍جنوری(ایس اؤ نیوز)ویلفئیر پارٹی آف انڈیا کی طرف سے ملک گیر سطح پر23جنوری سے 30جنوری تک  منائی جارہی ’دستور بچاؤ:شہریت بچاؤ‘ مہم  کی مناسبت سے مرحلہ وار مختلف کاموں کو انجام دینے کا  ڈبلیو پی آئی اترکنڑا ضلع صدر ڈاکٹر نسیم خان نے اعلان کیا۔

پریس کانفرنس میں مہم کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ مہم کے دوران فولڈروں کی تقسیم ، پوسٹرس کو چسپاں کرنا، گھر گھر ملاقات، کینڈل مارچ;">سمیت 26جنوری کو شمس الدین سرکل پر انسانی زنجیر ، 30جنوری کو تحصیلدار دفترکے سامنے ستیہ گرہ اور 31جنوری کو نوائط کالونی میں عوامی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ 

اس موقع پر انہوں نے عوام سے بڑی تعداد میں شرکت کرنےکی اپیل کی ">ویلفئیر پارٹی آف انڈیا کے ضلع سکریٹری آصف، ریاستی کمیٹی کے ممبر محمد یونس رکن الدین ، ابوالاعلیٰ برماور، عبدالمجید کولا وغیرہ موجود تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل ایس ڈی پی آئی کی جانب سے تحصیلدار دفتر کے سامنے دہلی فسادات کی مذمت میں احتجاج

شہریت ترمیمی قانون کے احتجاج کو لےکر دہلی میں پچھلے تین دنوں سےجاری فسادات کی مذمت  کرتے ہوئے سوشیل ڈیموکرٹیک پارٹی آف انڈیا بھٹکل کے ممبران نے بدھ کی شام تحصیلدار دفترکے سامنے احتجاج کیا۔

بھٹکل نیوشمس اسکول میں آئی سی ایس ای  دسویں کے امتحانات 27فروری سے شروع

27فروری سے آئی سی ایس ای نصاب کے دسویں کے امتحانات شروع ہورہےہیں۔ اترکنڑا ضلع کے دو اسکولوں کا امتحانی مرکز جامعہ آباد روڈ پر واقع نیو شمس اسکول کو بنایاگیا ہے۔ جہاں کل 64طلبا آئی سی ایس ای نصاب کےمطابق دسویں کے امتحانات لکھیں گے۔امتحانات کے پیش نظر تیاریاں پوری ہونےکی اسکول کی ...

کاروار : ٹول گیٹ پر مقامی سواریوں کو رعایت دینے کا مطالبہ ورنہ کمپنی کے خلاف عدالت میں قانونی جدوجہد کی تنبیہ

اصولوں کی خلاف ورزی کرتےہوئے 75فی صد تعمیراتی کام پورا نہ ہونے کے باوجود قومی شاہراہ پر آئی آر بی کمپنی کی طرف سے ٹول فیس وصول کی جارہی ہے، ہم نے کمپنی کو بتایا کہ وہ مقامی سواریوں پر فیس عائد نہ کریں ۔ ماجالی سے انکولہ تک قومی شاہراہ کے ٹوٹل اسٹیشن سروے کرتے ہوئے اصولوں کی خلاف ...