جاں بحق کووڈ وارئیرز کو جلد معاوضہ ادا کرنےویلفیئر پارٹی کا مطالبہ
بنگلورو ، 10؍اکتوبر (ایس او نیوز) کرناٹک میں کووڈ وبا کے فرسٹ ویو کے دوران کئی کووڈ وارئیرز جاں بحق ہوئے۔ اور اس وقت یڈیورپا کی بی جے حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ مہلوکین کو معاوضہ دیا جائے گا لیکن اب سیکنڈ ویو بھی ختم ہونے کو ہے، لیکن حکومت کا یہ وعدہ پورا ہوتا نظر نہیں آرہا۔
اس معاملے میں سماجی کارکن حفیظ شریف نے کہا کہ حکومت کووڈ معاوضےسے متعلق سنجیدگی سے غور کرے اور اپنے وعدے کو جلد پورا کرے۔
اس مسئلے میں ویلفیئر پارٹی نے آر ٹی آئی کے تحت نکالی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کووڈ کامپینزیشن کے تقسیم کے معاملے میں بے نقاب ہوچکی ہے اور اس کا نعرہ "سب کا وشواس" صرف ایک جملا رہا ہے۔
اس سلسلے میں بی جے پی حکومت کو یاد دہانی کرائی گئی کہ فوری طور پر ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو وعدے کے مطابق معاوضہ دیا جائے، بصورت دیگر ریاستی حکومت کو عدالت میں گھسیٹا جائے گا۔