وزن پر توجہ رکھنا کھلاڑی اور کوچ کی ذمہ داری ہے، ونیش پھوگاٹ کو پی ٹی اوشا کی نصیحت

Source: S.O. News Service | Published on 12th August 2024, 5:16 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی، 12/ اگست (ایس او نیوز /ایجنسی) ہندوستانی اولمپک ایسو سی ایشن کی صدر ڈاکٹر پی ٹی اوشا نے وزن مینجمنٹ کے سلسلے میں اتوار کو ایک اہم بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزن پر توجہ رکھنا کھلاڑی اور اس کے کوچ کی ذمہ داری ہوتی ہے نہ کہ کسی دوسرے کی۔ حالانکہ انہوں نے اپنے اس بیان میں پیرس اولمپکس میں 50 کیلوگرام فری اسٹائل کشتی مقابلے میں وزن بڑھ جانے سے نااہل قرار پاکر تمغہ سے چوکی ونیش پھوگاٹ کا نام نہیں لیا ہے۔ لیکن یہ واضح ہے کہ ان کی یہ نصیحت ونیش کے لیے ہی ہے۔

سابق اولمپئن اور ابھی آئی او اے کی صدر پی ٹی اوشا نے کہا کہ کشتی، ویٹ لفٹنگ، مکہ بازی اور جوڈو جیسے کھیلوں میں وزن کا مینجمنٹ کرنا کھلاڑی اور کوچ کی ذمہ داری ہے۔  اس میں انڈین اولمپک ایسو سی ایشن کے ذریعہ مقرر چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دِنشا پاردیوالا اور ان کی ٹیم کی کوئی ذمہ داری نہیں بنتی ہے۔ اس لئے انہیں نشانہ بنایا جانا غلط ہے۔ ڈاکٹر اوشا نے مزید کہا کہ آئی او اے کی میڈیکل ٹیم خاص کر ڈاکٹر پاردیوالا کے خلاف نفرت ناقابل قبول ہے اور اس کی مذمت ہونی چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ میڈیکل ٹیم پر الزام تراشی کرنے والے لوگ کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے سبھی حقائق پر غور کریں گے۔

واضح ہو کہ آئی او اے نے کچھ مہینے قبل ایک میڈیکل ٹیم تشکیل دی تھی جو خاص طور سے کھلاڑیوں کے مقابلوں کے دوران اور بعد میں ان کی ریکوری اور اِنجری مینجمنٹ میں مدد کرتی۔ اس ٹیم کو ان کھلاڑیوں کی مدد کے لیے بنایا گیا تھا جن کے پاس نیوٹرشنسٹ اور فیزیوتھراپسٹ کی ٹیم نہیں تھی۔ ادھر انڈین اولمپک ایسو سی ایشن کے ایک بیان کے مطابق ‘CAS’ نے ونیش  پھوگاٹ کے معاملے میں آخری فیصلے کے لیے تاریخ منگل 13 اگست کو ہندوستانی وقت کے مطابق 9.30 بجے تک بڑھا دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہیری بروک کا پاکستان کے خلاف شاندار ٹرپل سنچری کا کارنامہ

ہیری بروک نے جمعرات کو پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن شاندار ریکارڈ ٹرپل سنچری بنائی۔ یہ 34 سال بعد انگلینڈ کی جانب سے ٹرپل سنچری بنانے کا پہلا موقع ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ ہیری بروک ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے انگلینڈ کے چھٹے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

رنکو اور ریڈی کے طوفانی کھیل سے بنگلہ دیش کو شکست، ہندوستان نے ٹی-20 سیریز جیت کر 3 نئے ریکارڈ بنائے

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی-20 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج دہلی میں منعقد ہوا، جہاں رنکو سنگھ اور نتیش ریڈی کی شاندار کارکردگی نے سب کی توجہ حاصل کی۔ پہلے ٹی-20 میچ میں فتح حاصل کرنے والی ہندوستانی ٹیم نے اس میچ میں بھی کامیابی حاصل کرکے سیریز پر کنٹرول حاصل کر لیا ...

سرفراز خان کا کمال: ایرانی کپ میں ڈبل سنچری بنا کر ممبئی کے پہلے کھلاڑی بن گئے!

ہندوستان کے ہونہار نوجوان بلے باز سرفراز خان کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں میدان پر اترنے کا موقع بھلے ہی نہیں مل پایا، لیکن ایرانی کپ میں انھوں نے اپنی کارکردگی سے ایک بار پھر سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ ایرانی کپ 2024 کا میچ رنجی چمپئن ممبئی اور ریسٹ آف انڈیا کے درمیان ...

سری لنکا نے 15 سال بعد نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کی

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ گال میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں میزبان سری لنکا نے ایک اننگز اور 154 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ میچ میں فٹ بال کھیلنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کھیل کے چوتھے دن (29 ستمبر) اپنی دوسری اننگز میں 360 رنز تک محدود رہی۔ ...

ہندوستانی کرکٹ کے اُبھرتے ستارے مشیر خان خوفناک سڑک حادثے میں زخمی

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اُبھرتے ہوئے کھلاڑی مشیر خان ایک خوفناک سڑک حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مشیر اپنے والد نوشاد خان کے ہمراہ اپنے آبائی شہر اعظم گڑھ سے لکھنؤ ایرانی کپ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ حادثہ اس قدر سنگین تھا کہ مشیر کی گاڑی 4 سے 5 مرتبہ پلٹ ...

بارش کے باعث ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے دن کا کھیل ملتوی

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن بارش کی نظر ہو گیا۔ ہفتہ کے روز مسلسل بارش کے باعث ایک بھی گیند نہیں پھینکی جا سکی، اور پورا دن بغیر کسی کھیل کے گزر گیا۔ پہلے دن بنگلہ دیش نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے تھے، لیکن بارش کے سبب وہ اپنی اننگز کو آگے ...