دہلی میں ویک اینڈ کرفیو کا اعلان، جانیں کیا کھلا رہے گا اور کہاں ہوگی پابندی!

Source: S.O. News Service | Published on 15th April 2021, 3:18 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،15؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں کوورنا کے یومیہ کیسز کے اعداد 2 لاکھ کو تجاوز کر چکے ہیں اور یومیہ اموات کی تعداد بھی ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ دہلی میں بھی کورونا لگاتار ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔ دریں اثنا، دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے جمعرات کے روز ویک اینڈ کرفیو کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی میں کورونا کی صورت حال پر قابو پانے کے لئے ویک اینڈ کرفیو ناگزیر ہو گیا ہے۔ انہوں نے ہر ایک سے کرفیو کے دوران اصولوں کی پاسداری کرنے کی اپیل کی۔

دہلی میں جمعہ کی شب 10 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا اور اگر ضرورت پڑی تو کرفیو کے دورانیہ میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔ اس دوران جِم، ہوٹل، اسپا، مال اور آڈیٹوریم بند رہیں گے۔ ضروری خدمات کرفیو سے مستثنیٰ رہیں گی جبکہ نجی کمپنیوں کے ملازمین گھر پر رہ کر ہی اپنے امور انجام دیں گے۔

کرفیو کے باوجود بین ریاستی نقل و حمل جاری رہے گی، شادیوں کے لئے بھی ریاعت رہے گی لیکن مہمانوں کو پہلے سے ای-پاس کے لئے درخواست پیش کرنا ہوگی۔ طبی عملہ کو ای-پاس کی ضرورت نہیں ہوگی، اس کے علاوہ مسافر اپنا نقل و حمل کا ٹکٹ پیش کر سکتے ہیں۔ ایم سی ڈی کے ہر زون میں ایک زونل مارکٹ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ’’ہم ضروری خدمات پر مامور لوگوں اور شادیوں کے لئے کرفیو پاس جاری کریں گے۔ مال جم اسپا، آڈیٹوریم بند کرنے کی ہدایت دی جا رہی ہے۔ سنیما ہال 30 فیصد صلاحیت کے ساتھ چل سکتے ہیں۔‘‘

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ ویک اینڈ میں صرف علاقہ کے حساب سے ایک بازار کو کھولا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ دن لوگ کام کریں لیکن ویک اینڈ پر وہ گھروں میں ہی رہنے کی کوشش کریں۔ اگر کسی شخص کو اسپتال جانا ہے، ایئرپورٹ، بس اسٹیشن، ریلوے اسٹیشن جانا ہے تو وہ کرفیو سے مستثنیٰ رہے گا لیکن اس کے لئے پاس حاصل کرنا ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...