بنگلورو میں ایک ہفتہ طویل لاک ڈاؤن، سڑکیں سنسان، راستوں سے سواریاں غائب
بنگلورو، 16؍ جولائی (ایس او نیوز؍ پی ٹی آئی ) بنگلورو میں جہاں ایک ہفتہ طویل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے، سڑکیں سنسان رہیں اور راستوں پر لوگوں کی نقل و حرکت بھی بہت کم رہی۔ کورونا وائرس کیسس میں اضافہ کے پیش نظر حکومت کرناٹک نے مذکورہ لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔ اَن لاک ۔1 مرحلہ کے بعد سے عام مقامات، عوام سے بھرے ہوئے تھے اور زندگی کی مصروفیت کی مختلف سرگرمیاں انجام دی جارہی تھی ۔ یہ مقامات پھر ایک بار سنسان ہوگئے ۔ گاڑیوں بشمول بسس اور ٹیکسی کاریں سڑکوں سے غائب تھیں۔
ریاستی حکومت نے بنگلورو اربن اور دیہی ونیز دکشن کنڑا اور دھارواڑ اضلاع میں کل رات سے آئندہ 22 ؍ جولائی کی علیٰ الصبح 5 بجے تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ مذکورہ اضلاع میں کووڈ۔19 کیسس کی تعداد زیادہ رہی ہے۔ضلع شیموگہ کے حکام نے بھی لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ۔
بنگلورو میں لاک ڈاؤن کے دوران علی الصبح 5 بجے تا دوپہر 12 بجے لازمی اشیاء بشمول دودھ ، کرانہ اشیاء اور ترکاریاں فروخت کرنے والی دکانات کا م کریں گی۔ عوام نے بڑی حد تک قواعد کی تعمیل کی ہے اور اپنے اپنے گھروں میں ٹہرے رہے ہیں۔ لازمی اشیاء کو فروخت کرنے والی دکانات کو چھوڑ کر دیگر دکانات اور شراب کی فروخت کے مراکز بند رہے ۔ جاریہ لاک ڈاؤن کے رہنما خطو ط کے بموجب پبلک ٹرانسپورٹ سرویسس معطل رہیں گی اور تمام عبادت گاہیں عوام کیلئے بندرہیں گے۔ مذہبی اجتماعات پر سختی سے امتناع عائد ہے۔