کمٹہ: ہر شخص کوماسک  پہننا اور کووڈ جانچ کی ہدایت پر عمل کرنا ہوگالازمی ۔ ڈپٹی کمشنر کا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 8th October 2020, 2:08 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ،8؍اکتوبر (ایس او نیوز) ضلع ڈپٹی کمشنر  ڈاکٹرہریش کمار نےکمٹہ اسسٹنٹ کمشنرکے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ کووڈ وباء کے بڑھتے ہوئے معاملات پر قابو پانے کے لئے ریاستی حکومت نے جو نئی گائڈ لائنس اور پروٹوکول جاری کیا ہے اس کے مطابق ہر ایک فرد کے لئے چہرے پر ماسک پہننا لازمی ہوگا اور جس کسی کو بھی محکمہ صحت کی طرف سے کووڈ جانچ کرانے کی ہدایت دی جاتی ہے وہ جانچ کروانے سے انکار نہیں کرسکے گا اور لازمی طور پر اسے اس ہدایت پر عمل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ کا معاملہ دن بدن پیچیدہ ہوجانے کی وجہ سے  اس وباء پر قابو پانے کے اقدامات مزید سخت کردئے گئے ہیں ۔ اس ضمن میں کووڈ سے متاثرہ افراد اور مشتبہ لوگوں کی نشاندہی کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے۔اس دوران ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ اور عام لوگوں میں سے کچھ افراد کی نشاندہی کرکے انہیں کووڈ جانچ کرنے کی ہدایت محکمہ صحت کا عملہ دے رہا ہے۔ اب جس کسی کو بھی محکمہ صحت کے اہلکار یا افسران جانچ کروانے کی ہدایت دیں گے ، اس  پر عمل کرنے سے انکار نہیں کیا جاسکے  گا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بہتر یہ ہے کہ جس کسی کوبھی  ٹھنڈی ، بخار، کھانسی جیسی کووڈ کی علامات کا شک ہو، وہ خود ہی اپنے طور پر آگے بڑھ کر اپنی جانچ کروالے۔اس طرح کرنے سے اس کے اپنے گھر والوں کی حفاظت کا مقصد پورا ہوگااور کووڈ کو پھیلنے سے  روکنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کنٹینمنٹ اور بفر زون علاقے میں رہنے والے اور کووڈ مریضوں کے قریبی افراد کا ٹیسٹ بھی لازمی طور پر کیا جائے گا اور ان لوگوں کے لئے محکمہ صحت کی ہدایت پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔عوام کو چاہیے کہ ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئےکووڈ پر قابو پانے کی سمت میں اپنا بھرپور تعاون دیں۔

پریس کانفرنس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مغربی گریجویٹ حلقے کے لئے انتخاب کی تیاری کی جارہی ہے۔ جس کسی کانام ووٹر لسٹ میں موجود نہیں ہے ، اس کو چاہیے کہ فوری طور پراپنا درج کروالے۔ووٹنگ کاحق بہت قیمتی ہوتا ہے ، اس سے کسی کو محروم نہیں رہنا چاہیے۔

پریس کانفرنس کے موقع پر کمٹہ اسسٹنٹ  کمشنر اجیت ایم اور تحصیلدار میگھ رام نائک موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...