ہتھیار اور منشیات کا سیاہ کاروبار، انٹرنیٹ پر بنا نیا اڈہ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 14th February 2020, 1:42 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،13فروری (آئی این ایس انڈیا)انٹرنیٹ اب ہتھیار اور منشیات کے سیاہ کاروبار کا اڈہ بنتا جا رہا ہے۔سائبر کریمنل اس کے لئے ڈارک ویب کا استعمال کر رہے ہیں۔سائبر کرائم کرنے کے لئے یہ مجرمین کا پسندیدہ اڈہ بن چکا ہے۔حال میں ڈارک ویب سے منسلک ایک کیس لکھنؤ میں سامنے آیا۔اس میں سائبر مجرمین کروڑوں روپے کا گلوبل منشیات ریکیٹ چلا رہے تھے۔ان سائبرمجرمین کے اڈے سے پولیس کو 12 ہزار ساکوٹرپک گولیاں ملے ہیں۔ان گولیاں کو یہ ادویات اور دیکھ بھال سپلمیٹ کے طور پر ڈارک ویب پر فروخت کر رہے تھے۔ڈارک ویب کو انٹرنیٹ انڈرورلڈ بھی کہا جا سکتا ہے،یہاں مہلک ہتھیار، لوگوں کے کریڈٹ کارڈ / ڈیبٹ کارڈ کی تفصیلات، ای میل ایڈریس، لوگوں کے فون نمبر، منشیات، جعلی کرنسی اور دوسری چیزیں بڑی آسانی سے مل جاتی ہیں۔یہ ساری چیزیں یہاں کافی کم قیمت پر مل جاتی ہیں۔اصل میں ہم جس انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں، وہ بہت چھوٹا حصہ ہے۔انٹرنیٹ کے بڑے حصے تک لوگوں کی رسائی نہیں ہے اور اسے ہی ڈارک ویب کہتے ہیں۔کئی سائبر سیکورٹی فارمس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈارک ویب پر اپنی ذاتی تفصیلات کو چند ہزار روپے کے قیمت میں فراہم کیا جا رہا ہے۔ان تفصیلات میں آپ کے سوشل میڈیا اکاونٹس کے پاس ورڈ، بینک ڈیٹیلس اور کریڈٹ کارڈ سے منسلک معلومات شامل ہیں۔ہیکروں عام لوگوں اور کارپوریٹس کی انفارمیشن میں نقب زنی کر کے اسے ڈارک ویب میں فروخت کرتے ہیں۔ہیکروں کے لئے دھندے کا یہ ایک بڑا اڈہ ہے۔

ڈارک ویب دراصل امریکہ کی دین ہے۔امریکی آرمی نے اسے جاسوسی کے لئے بنایا تھا۔اسے اس لیے بنایا تھا کہ سرکاری جاسوس گمنام طور پر اطلاعات لے دے سکیں۔اسے بنانے کا مقصد دوسرے ممالک کی جاسوسی کرنا تھا۔وہیں ڈارک ویب میں منشیات یا دوسری چیزیں فروخت کرنے والے زیادہ تر لوگ بیرون ملک ہوتے ہیں۔ادائیگی کرنے پر یہ کوریئرز یا اپنے ایجنٹس کے ذریعے لوگوں تک چیزیں پہنچاتے ہیں۔ڈارک ویب انٹرنیٹ کا وہ سیکشن ہے جس میں یوزر کی شناخت خفیہ رہتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...