کرناٹکا میں اول سے ہشتم تک کلاس شروع کرنے کے متعلق ابھی بھی حکومت تذبذب کا شکار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd November 2020, 11:04 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بنگلورو:23؍نومبر(ایس اؤ نیوز) دسمبر میں کوئی اسکول یا کالج  نہیں کھلیں گے اور اول سے ہشتم جماعت تک کی شروعات کے متعلق ہم نے سوچا ہی نہیں ہے یہ بات  ریاستی وزیر تعلیمات برائے پرائمری اور سکینڈری ایس سریش کمار نے بتائی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ 8مہینوں سے اسکول اور کالج بند ہیں، انہیں دوبارہ کھولنے کے متعلق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا کی صدارت میں محکمہ تعلیمات عامہ سمیت مختلف محکمہ جات کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں یہ متفقہ فیصلہ لیاگیا ہے۔

میٹنگ کے بعد اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سریش کمار نے بتایا کہ ماہرین کی کمیٹی نے صلاح دی ہے کہ دسمبر کے آخر تک کالج اور اسکولوں کو نہ کھولیں۔ اسی بنیاد پر  بچوں کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے  اس طرح کا  فیصلہ کیا گیا ہے۔ میٹنگ میں ماہرین کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ پر وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت کی موجود گی میں سوچ بچار کیاگیا۔ چونکہ موسم سرما شروع ہونے جارہا ہے اس لئے فیصلہ لیا گیا کہ اسکولوں کی شروعات  کرنا مناسب نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ  ڈاکٹر سدرشن کی قیادت والی ماہرین کی کمیٹی کے ساتھ دسمبر کے تیسرے ہفتہ میں پھر  دوبارہ میٹنگ ہوگی اور  حالات کا جائزہ لینے  کے بعد اسکول اور کالجوں کی شروعات کے متعلق کوئی حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔

سریش کمار نے بتایا کہ  اسکول اور کالج شروع نہ  ہونے کے نتیجے میں بچہ مزدوری میں اضافہ ہورہاہے، چند تعلقہ جات میں بچہ شادی  میں اضافہ ہونے کے متعلق بھی میٹنگ میں بحث  ہوئی ۔ اسی طرح جن اضلاع میں کورونا وائر س بہت کم ہے وہاں کے اسکول  اور کالج کو کھولنے کے متعلق بھی میٹنگ میں بات ہوئی ۔ خاص کر بنگلورو، میسور، منگلورو کے سوا دیگر مقامات پر اسکولوں کو شروع کئے جانے کے متعلق غور کیاگیا ، مگر محکمہ صحت عامہ کی رائے کا احترام کرتے ہوئے  دسمبر کے آخر تک ریاست  میں اسکولوں اور کالجوں کو شروع نہ کئے جانے کا فیصلہ لیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔