جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ ہم دیں گے: ملکارجن کھرگے

Source: S.O. News Service | Published on 30th January 2023, 8:46 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

سری نگر،30؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) شدید برف باری کے درمیان کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بھارت جوڑو یاترا کی اختتامی تقریب سے خطاب کرنے سے پہلے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کا یاترا کامیابی سے مکمل کرنے پر شکریہ ادا کیا اور ان کا استقبال چادر پیش کر کے کیا۔ ان کی تقریر کے بعد راہل گاندھی نے بھی کھرگے کو چادر پیش کی۔

برف باری کا ذکر کرتے ہوئے کھرگے نے کہا کہ ان کے لئے برف باری دیکھنا ایک نیا تجربہ ہے کیونکہ انہوں نے ایسا کبھی نہیں دیکھا، یہ ایک نیا ماحول ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں بتایا کہ جب راہل گاندھی نے یاترا پر جانے کا فیصلہ لیا تو انہیں گھبراہٹ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس رہنماؤں کے دماغ میں یہ سوال آیا کہ کیسے ہوگا؟ یاترا کے کامیاب اختتام پر انہوں نے یاترا سے متعلق اپنے تحفظات پر ایک شعر بھی پڑھا۔

ڈر مجھے بھی لگا فاصلہ دیکھ کر
پر میں بڑھتا گیا راستہ دیکھ کر
خود بخود قریب آتی گئی
میری منزل میرا حوصلہ دیکھ کر

کھرگے نے کشمیریوں کے حوصلہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’کشمیر میں جو دو چار دن میں حوصلہ دیکھا، اس سے یہ لگا کہ کشمیر کے لوگ سب سے زیادہ دل والے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ یہ یاترا انتخابات جیتنے کے لئے نہیں ہے، نہ ہی کانگریس کو آگے بڑھانے کے لئے ہے، بلکہ یہ نفرت سے لڑنے کے لئے ہے۔ کھڑگے نے اپنے خطاب میں کہا کہ یاترا کے دوران راہل گاندھی نے سب سے ملنے کی کوشش کی اور انہوں نے سب کچھ زمین پر خود دیکھا اور وزیر اعظم کی طرح سب کچھ ہوا میں نہیں دیکھا۔

کھرگے نے کہا کہ راہل گاندھی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ انہوں نے یاترا کے ذریعہ کنیاکماری سے کشمیر تک ملک کو جوڑنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں چند لوگوں کی جائیداد بڑھ رہی ہے اور اکثریت پریشان ہے۔ اپنے خطاب میں کشمیریوں سے انہوں نے کھل کر کہا کہ کانگریس کشمیر کو ریاست کا درجہ دلائے  گی اور وہ  یہاں اسمبلی بنائے گی۔ انہوں نے لوگوں سے  کہا کہ وہ نفرت کے بازار میں محبت کی دکانیں کھولیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...