بی سی بی سربراہ کو کھلاڑیوں کی ہڑتال کے پیچھے سازش کا خدشہ، ہندوستانی دورہ متوقع
ڈھاکہ،23/اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم الحسن نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ہڑتال کے پیچھے کوئی سازش نظر آ رہی ہے لیکن انہیں امید ہے کہ آئندہ ہندوستان دورہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔ حسن نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ کیمپ لگے گا۔ہندوستان کا دورہ کریں گے۔میرا خیال ہے کہ زیادہ تر کھلاڑی کھیلنا چاہتے ہیں۔مجھے نہیں لگتا کہ وہ پانچ ہزار ٹکے کے لئے ملک کا نام خراب کریں گے۔لیکن دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔ کھلاڑیوں کی اس ہڑتال سے ٹیم کا آئندہ ہندوستانی دورہ متاثر ہو سکتا ہے جو تین نومبر سے شروع ہونا ہے۔ٹیسٹ اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان شکیب الحسن، محمود اللہ اور مشفق الرحیم سمیت ملک کے بڑے کرکٹروں نے پیر کو تنخواہ بڑھانے کے ساتھ کئی اور مطالبات کو لے کر کرکٹ سے منسلک کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔اس معاملے پر پی سی بی ڈائریکٹرز کے ساتھ ہنگامی اجلاس کے بعد حسن سے کہاکہ ہم یہ جاننے کی کوشش کریں گے کی اس سازش کے پیچھے کون ہے۔