ایرانی ملیشیائیں خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں: خالد بن سلمان

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 25th January 2020, 8:00 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،25جنوری(آئی این ایس انڈیا)سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی حکومت اپنے انقلاب کو پڑوسی ممالک کو برآمد کرنا چاہتی ہے۔ ایران توسیع پسندانہ نظریات پر چل رہا ہے۔ وہ خطے کے ممالک کے ساتھ مل کرآگے بڑھنا اور بقائے باہمی کے اصول کی نفی کررہا ہے۔ اس کا سارا مقصد پڑوسی ممالک کو اپنے توسیعی منصوبے کے تحت اپنے تسلط میں لانا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایران نے خطے میں اپنی حامی ملیشیائیں تیار کررکھی ہیں اور یہ ملیشیائیں حقیقی معنوں میں خطے کی سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں۔ ایک انٹرویو میں شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے طریقہ کار میں بہت بڑا اور واضح فرق ہے۔ سعودی عرب نے ویژن 2030ء پیش کیا ہے جو ترقی اور ریاست کو آگے لے جانے کا ذریعہ ثابت ہوگا جب کہ ایران اپنے عوام کوسنہ 1979ء کی طرف پیچھے کی طرف لے جانا چاہتا ہے۔سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے مزید کہا کہ آج خطے اور دنیا کو سب سے بڑا خطرہ ایران، اس کی ملیشیاؤں، ’داعش‘ اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں سے ہے۔ ایران اور داعش ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ دونوں کے نظریات مختلف مگر اہداف ایک ہیں۔ داعش اور ایران دونوں ریاستوں کی خودمختاری پر یقین نہیں رکھتے اور اپنے نظریات کو سرحدوں سے باہر دوسرے ممالک تک پھیلانا چاہتے ہیں۔ یہ دونوں بین الاقوامی قوانین کا احترام نہیں کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ جب ایران اور داعش کے مقابلے میں ہم آتے ہیں تو یہ دونوں ہمارے خلاف متحد ہوجاتے ہیں۔سعودی نائب وزیر دفاع نے اپنے انٹرویو میں اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب خطے میں جو کچھ چاہتا ہے وہ ایران کی چاہت سے مختلف ہے۔ سعودی عرب خطے کے ممالک کے ساتھ مل جل کرآگے بڑھنا چاہتا ہے اور ایران خطے کے ممالک میں مداخلت پرعمل پیرا ہے۔ ہم امن چاہتے ہیں اور ایران جنگ کی راہ پرچل رہا ہے۔ ہم تمام ممالک کی خودمختاری کے حامی ہیں اور ایران مشرق وسطیٰ کے ممالک کو اپنی ملیشیاؤں کی مدد سے کمزور کررہا ہے۔ سعودی عرب نے کوئی ملیشیا تیار نہیں کی مگر ایران نے خطے میں چپے چپے پراینے حامی جنگجو گروپ تیار کررکھے ہیں جو اس بات کی غمازی کرتیہیں کہ ایران ایک توسیع پسند ریاست ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...