کرناٹک کے کنک پورا میں بی جے پی-آر ایس ایس عیسیٰ مسیح کی 114 فیٹ اونچی مورتی بنانے کے خلاف، سڑک پر کیا ہنگامہ

Source: S.O. News Service | Published on 14th January 2020, 11:25 AM | ریاستی خبریں |

کنک پورا،14/جنوری (ایس او نیوز) کرناٹک کے کنک پورا شہر میں عیسیٰ مسیح کی ایک عظیم الشان مورتی تعمیر کیے جانے کا منصوہب بنایا گیا ہے۔ اس منصوبہ سے بی جے پی اور آر ایس ایس کافی ناراض ہے اور اس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ تک شروع کر دیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق عیسیٰ مسیح کی مورتی تعمیر ہونے کی خبر پھیلنے کے بعد ہی آر ایس ایس اور اس کی ذیلی تنظیموں میں چہ می گوئیاں شروع ہو گئی تھیں، اور جیسے ہی کانگریس کے سینئر لیڈر ڈی کے شیوکمار نے مورتی تعمیر کیے جانے والی جگہ کا دورہ کیا، ان کا غصہ پھوٹ پڑا۔ اس مورتی کی تعمیر کی مخالفت میں آر ایس ایس، وی ایچ پی اور ہندو جاگرن ویدک نے پیر کے روز سڑک پر نکل کر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بی جے پی و آر ایس ایس کارکنان مورتی تعمیر کے تعلق سے کانگریس لیڈر ڈی کے شیو کمار کا نام لے رہے ہیں جب کہ ڈی کے شیوکمار نے واضح لفظوں میں میڈیا سے کہہ دیا ہے کہ وہ عیسیٰ مسیح کی مورتی تعمیر نہیں کر رہے بلکہ جن لوگوں نے یہ مورتی بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے، ان کی مدد کرنے کی بات کہی ہے۔ برسراقتدار بی جے پی کے علاوہ آر ایس ایس لیڈروں نے تو مورتی تعمیر کی مخالفت میں ’کنک پورہ چلو‘ کا نعرہ بھی دیا ہے۔

بی جے پی کے ذریعہ مورتی تعمیر کی مخالفت کیے جانے سے علاقے میں کشیدگی کافی بڑھی ہوئی ہے۔ اس ماحول کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے یہاں تقریباً 1000 پولس اہلکاروں کو تعینات کر دیا ہے۔ اس پورے تنازعہ پر کنک پورہ سے رکن اسمبلی ڈی کے شیوکمار کا کہنا ہے کہ ان کے اسمبلی حلقہ میں 114 فیٹ اونچی عیسیٰ مسیح کی مورتی بنائے جانے کا فیصلہ ان کا نہیں ہے، لیکن چونکہ عیسائی طبقہ سے جڑے مقامی لوگ اسے بنوا رہے ہیں اس لیے بطور رکن اسمبلی میں صرف ان کی مدد کر رہا ہوں۔ ڈی کے شیوکمار نے یہ بھی کہا کہ مورتی تعمیر کے لیے زمین بھی مقامی عیسائی طبقہ نے حاصل کر لی ہے اور ہر چیز قانونی طور پر کیا گیا ہے۔

ڈی کے شیوکمار نے مورتی تعمیر کے تعلق سے کچھ تفصیل بھی میڈیا کو بتائی۔ انھوں نے کہا کہ مقامی لوگ اس مورتی کی تعمیر بے کار پڑے پتھروں سے کریں گے اور میں عوامی نمائندہ ہونے کے ناطے ان کی حمایت کر رہا ہوں۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ بلاوجہ مورتی تعمیر کو سیاسی ایشو بنا رہے ہیں اور ماحول کو پراگندہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...