دہلی میں لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد مہاجر مزدوروں میں ایک بار پھر افراتفری ، وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی عوام سے اپیل ، کہا ؛ دہلی چھوڑ کر نہ جائیں ، یہ لاک ڈاؤن مختصر وقفے کیلئے ہے

Source: S.O. News Service | Published on 21st April 2021, 2:04 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،21؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی میں لاک ڈاؤن کا اعلان ہوتے ہی ایک بار پھر دہلی کے مہا جر مزدوروں کو وہ پرانے دن یاد آگئے جب گزشتہ سال اچانک ملک بھر میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا تھا۔ اس کی وجہ سے وہاں پر افراتفری جیسی صورتحال پیدا ہوئی ۔لوگ جلد از جلد اپنے  وطن پہنچنے کی کوشش میں ریلوے اسٹیشنوں اور بس اڈوں پر جمع ہوگئے ۔اس کے علاوہ مزدوروں کی ایک بڑی تعداد نے پھر ٹرکوں کا سہارالیا اور اس میں بیل اور بکریوں کی طرح بھر کر اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔ ان مہاجر مزدوروں میں سے زیادہ تر کا تعلق اتر پردیش، بہار، مغربی بنگال اور جھارکھنڈ سے ہے۔ اس دوران ریاست کے وزیراعلیٰ  اروند کیجریوال کی اپیل کا بھی مزدوروں پرکوئی اثر نظر نہیں آیا۔ وزیراعلیٰ  نے دہلی چھوڑ کر جانے والوں سے اپیل کرتے ہوۓ کہا کہ  وہ دہلی سے نہ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لاک ڈاؤن بہت مختصروقت کیلئے ہے۔ وزیراعلیٰ  نے عوام سے اپیل  کی وہ حکومت کا ساتھ دے کرکورونا کے خاتمے میں اہم کردار نبھا ئیں۔

دہلی میں لاک ڈاؤن کے پہلے دن منگل کو مصروف ترین بازار جہاں سنسان رہے وہیں وزیراعلیٰ  کی اپیل کے باوجود مہاجر مزدوروں کی بھاری بھیڑ آنند بہاربس اسٹیشن، ریلوے اسٹیشن اور بین ریاستی بس اڈے پر دیکھی گئی۔ یہ بھیڑ ہر گزرتے وقت کے ساتھ مسلسل بڑھتی ہی جارہی ہے۔ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بڑی تعداد میں مز دوراپنی اپنی ریاستوں کو واپس جانے کیلئے جمع ہور ہے ہیں ۔

خیال رہے کہ دہلی میں کورونا کے معاملات میں اضافے کے بعد وزیراعلیٰ  کیجریوال نے لیفٹیننٹ گورنرانل بیجل  سے ملاقات کے بعد آئندہ پیر کی صبح5  بجے تک کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے مزدوروں سے اپنے اپنے گھروں کو واپس نہ جانے کی اپیل کی تھی لیکن مزدوروں کو حکومت کی یقین دہانی پراعتماد نہیں نظر آیا جس کی وجہ سے آنند بہار اور کوشامبی  کے بس اڈوں اور باہر جانے والے ریلوے اسٹیشنوں پرلوگوں کی بھاری بھیڑ دیکھی گئی۔ یہاں کووڈ کے ضابطوں پر بھی عمل نہیں کیا جار ہا تھا۔ زیادہ تر لوگوں کا کہنا تھا کہ کورونا پر قابو کے بعد ہی وہ اب دہلی لوٹیں گے۔

اس دوران دہلی کے اسپتالوں کی حالت بھی ابتر بتائی گئی ہے جہاں بیڈ کے ساتھ آکسیجن  کی  قلت پائی جارہی ہے۔ یہاں کے اسپتالوں میں منگل کو ایک بجے تک کورونا وائرس کے سنگین مریضوں کیلئے صرف 23  آئی سی یو بیڈ باقی رہ گئے تھے۔ اعدادو شار دہلی کوڈ ویب سائٹ کے ذریعہ ملنے والی معلومات سے سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دہلی  میں کووڈ کے مریضوں کیلئے آئی سی یو بیڈ کی تعداد4 ہزار448 تھی جن میں سے صرف23 خالی رہ گئے ہیں۔

اس درمیان مرکزی حکومت نے کورونا کے سبب مختلف ریاستوں میں سرگرم پابندیوں کے درمیان مہاجر مزدوروں کی مددکیلئے کنٹرول روم قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔مزدور اور روزگار کے مرکزی سیکریٹری اپورو چندرانے بتایا کہ گزشتہ برس اپریل میں قائم کئے گئے مہاجر مزدور کنٹرول روم کوایک بار پھر شروع کر دیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔