آپریشن کنول کا بھانڈا پھوٹا؛کمارسوامی حکومت کوگرانے کی کوشش امیت شاہ کی ہدایت پر ہوئی:رمیش جارکی ہولی

Source: S.O. News Service | Published on 16th November 2019, 10:57 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16/نومبر(ایس او نیوز) کل ہی بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے والے نا اہل اراکین اسمبلی نے جہاں سابقہ مخلو ط حکومت کوگرانے کے لئے کئے گئے آپریشن کنول کے متعلق انکشافات کئے ہیں وہیں ان باغیوں کے لیڈر سمجھے جانے والے رمیش جارکی ہولی نے یہ علی الاعلان کہا ہے کہ ریاست کی کمارسوامی حکومت کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی ہدایت پر ہی گرایا گیا اور انہی کی نگرانی میں آپریشن کنول انجام دیا گیا-

بی جے پی میں شامل ہونے کے دوسرے دن اپنے اسمبلی حلقہ گوکاک میں بی جے پی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے رمیش جارکی ہولی نے کہا کہ جس دن ریاست میں کمارسوامی نے اپنی کابینہ میں ان لوگوں کو شامل کیا اسی دن انہوں نے آر شنکر کے ساتھ مل کر اس حکومت کو گرانے کی سازش پر کام شروع کردیا او ر اس سلسلہ میں وہ شنکر کے ہمراہ بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ سے تین مرتبہ ملے اور ان ملاقاتوں میں امیت شاہ نے انہیں حکومت گرانے کی کوشش جاری رکھنے کی ہدایت دی -

جارکی ہولی نے کہا کہ انہوں نے باغی اراکین کو اعتماد میں لے کر حکومت گرانے کی کوشش سات مرتبہ کی لیکن نا کام رہے -اس مرحلے میں موجودہ وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا اور بی جے پی لیڈر جگدیش شٹر نے ان کو طلب کر کے یہ کہہ دیا تھا کہ اب بس کریں اور حکومت کوگرانے کی کوشش نہ کریں - لیکن انہوں نے اپنا ارادہ ترک نہیں کیا - شنکر کے ساتھ انہوں نے آٹھویں بار کوشش کی اور اس میں انہیں کامیابی مل گئی- جارکی ہولی نے کہا کہ مخلوط حکومت کو انہوں نے اس لئے گرانے کا منصوبہ بنایا کیونکہ سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کو حاشیہ بردار کردیا گیا تھا اور کانگریس کے سبھی امور پر ڈی کے شیو کما ر غالب آ گئے تھے- وہ نہیں چاہتے تھے کہ ڈی کے شیو کمار جیسے بدعنوان لیڈر کو بڑھاوا ملے اس لئے انہوں نے حکومت  کو گرانا ہی مناسب سمجھا-

جیسے ہی اس حکومت کو گرانے کا منصوبہ تیار ہو گیا انہوں نے اس سلسلے میں ایڈی یورپا سے بات کی اور اس کے بعد حیدر آباد میں شنکر کے ساتھ انہوں نے امیت شاہ سے ملاقات کی- اس ملاقات کے دوران حکومت گرانے کے لئے ان کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیاگیا اور امیت شاہ نے اس کے مطابق آگے بڑھنے کی منظوری دی-جارکی ہولی نے کہا کہ شنکر کے ساتھ حکومت گرانے کے لئے انہوں نے جب شنکر کے ساتھ منصوبہ بنایا تھا اسی وقت ایڈی یورپا ساتھ بی جے پی میں شامل ہونے کی بات چیت ہو چکی تھی- تب یہ بھی طے ہوا تھا کہ حکومت کو گرانے کی کوشش کامیابی یا ناکامی کی پرواہ کئے بغیر بار بار کی جائے گی- ایک اور نا اہل رکن اسمبلی نارائن گوڑا نے کہا کہ کمارسوامی سے انہوں نے اپنے اسمبلی حلقے کے آر پیٹ کے لئے 700کروڑ روپے کا گرانٹ طلب کیا تھا جو انہوں نے نہیں دیا- جبکہ موجودہ وزیر اعلیٰ نے ایک ہزار کروڑ روپے کا گرانٹ دینے کا اعلا ن کیا اس لئے وہ بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے تیار ہو گئے- ایک اور نا اہل رکن ایچ وشواناتھ نے کہا کہ چامراج نگر کے رکن پارلیمان وی سرینواس پرساد کے کہنے پر انہوں نے بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا - سرینواس پرساد کے کہنے پر وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا نے انہیں بی جے پی میں آنے کی دعوت دی- وشواناتھ نے یہ اعتراف کیا کہ سابقہ جے ڈی ایس کانگریس مخلوط حکومت کو کمزور کرنے میں تمام نا اہل اراکین نے کلیدی رول اداکیا-

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔