کرناٹک: فلورٹیسٹ کے لیے یدی یورپا بھی تیار،کہا، باغی اراکین اسمبلی کے رابطے میں ہوں 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th July 2019, 10:21 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلور/ نئی دہلی، 13 جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کرناٹک میں جاری سیاسی ہلچل کے درمیان بی جے پی صدر یدی یورپا نے کہا ہے کہ وہ ایوان میں طاقت ٹیسٹ کے لئے تیار ہیں۔یدی یورپا نے کہا کہ اگر حکومت اعتماد لانا چاہتی ہے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔کرناٹک کے سابق وزیر اعلی نے بتایا کہ وہ پیر تک انتظار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پیر کو اسپیکر سے ملاقات کرکے پیر کو ہی اعتمادتجویز لانے کو کہیں گے۔بتا دیں کہ کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی نے بھی کہا ہے کہ ان کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے وہ اعتماد تجویزلائیں گے۔سابق وزیر اعلی یدی یورپا نے تسلیم کیا کہ وہ ممبئی میں موجود کانگریس کے باغی ممبران اسمبلی سے رابطے میں ہیں، وہ سب کے سب خوش ہیں۔یدی یورپا نے کہا کہ ایچ ڈی کمارسوامی کو فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہئے اور نئی حکومت قائم ہونے دینا چاہئے، لوگ اس حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں۔ادھر پانچ اور باغی ممبر اسمبلی سپریم کورٹ چلے گئے ہیں۔ان ممبران اسمبلی نے کورٹ سے شکایت کی ہے کہ اسپیکر کے آر رمیش کمار ان کا استعفیٰ قبول نہیں کر رہے ہیں۔ان ممبران اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر کا رویہ ان کے آئینی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔اس دوران آزاد ممبر اسمبلی آر شنکر اور ایچ ناگیش نے اسپیکر کو ایک خط لکھ کر اپنے لئے اپوزیشن کی صفوں میں بیٹھنے کا مطالبہ کیا ہے۔یہ دونوں رکن اسمبلی کانگریس جے ڈی ایس حکومت کو حمایت کر رہے تھے، لیکن 8 جولائی کو انہوں نے حکومت سے حمایت واپس لے لی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...