ہم فلور ٹیسٹ کے لیے تیار ہیں: ایکناتھ شندے

Source: S.O. News Service | Published on 29th June 2022, 4:55 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

گوہاٹی،29؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) باغی شیوسینا ایم ایل اے کے دھڑے کے لیڈر ایکناتھ شندے نے بدھ کو کہا کہ وہ فلور ٹیسٹ کے لیے تیار ہیں۔ چار دیگر ایم ایل اے کے ساتھ آسام کے مشہور کامکھیا مندر کا دورہ کرنے کے بعد ایکناتھ شندے نے کہا کہ "ہم کل ممبئی واپس آئیں گے۔ ہم نے مہاراشٹر کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کامکھیا مندر میں دعا کی۔" انہوں نے کہا کہ "مہاراشٹر کے گورنر نے بلایا ہے۔ ہم مہاراشٹر اسمبلی میں فلور ٹیسٹ میں حصہ لیں گے اور تمام پروٹوکول پر عمل کریں گے۔" مندر انتظامیہ کمیٹی نے شنڈے اور دیگر ایم ایل اے کا خیرمقدم کیا۔

بدھ کو جاری کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ شندے دھڑے نے مندر سے واپسی کے بعد ہوٹل میں میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں تمام باغی ایم ایل اے موجود تھے۔ اطلاعات کے مطابق، شیوسینا کے باغی ایم ایل ایز کو گوہاٹی کے ریڈیسن بلو میں ٹھرے ہوئے ایک ہفتہ ہو گیا ہے۔ قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ ہوٹل کی بکنگ 30 جون تک ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق باغی ایم ایل اے گلاب راؤ پاٹل نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست کے عوام ان کے ساتھ ہیں اور وہ کل فلور ٹیسٹ جیت جائیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت بنے گی اور پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ شیوسینا کے باغی ممبران اسمبلی کا یہ گروپ بدھ کی دوپہر گوہاٹی سے گوا کے لیے روانہ ہو سکتا ہے۔ اسپائس جیٹ کا ایک طیارہ انہیں گوا لے جانے والا ہے۔ یہ طیارہ گوہاٹی کے مشہور گوپی ناتھ باردولی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوگا اور دوپہر 3 بجے کے قریب گوا کے دابولم ہوائی اڈے پر پہنچے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...